Search
Close this search box.

News Updates

‫یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس نے 2022 ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لئے نامزدگیوں کا آغاز کردیا

سالانہ ایوارڈ میں تنازعات سے متاثرہ ممالک کی امن قائم کرنے والی خواتین کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

واشنگٹن، 13 جنوری 2022 /پی آر نیوز وائر/ – یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) نے اعلان کیا ہے کہ 2022 کے ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لئے نامزدگیاں کھل گئیں ہیں۔ یہ پروقار سالانہ ایوارڈ ان خواتین کا سراہتا ہے جو پرتشدد تنازعات سے متاثرہ ممالک میں امن قائم کررہی ہیں۔

نامزدگیوں کی سلسلہ  14 فروری 2022 تک جاری رہے گا۔ ایوارڈ یافتہ کو اکتوبر 2022 میں یو ایس آئی پی کے زیر اہتمام ایک تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔

ان گنت خواتین اپنی کمیونٹیز میں امن قائم کرنے کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈالتی ہیں۔ انصاف اور شمولیت کی تحریکوں کی قیادت کرنے کے باوجود اکثر ان کی کوششوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ یو ایس آئی پی ان خواتین کی حمایت اور جشن منانے اور امن کے ایجنٹس کے طور پر ان کے اثرات کی حمایت کرنے کے لئے مزید کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ یو ایس آئی پی دنیا بھر کی تنظیموں اور لوگوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ غیر معمولی خواتین کی شناخت اور ان کی عزت افزائی میں حصہ لیں جنہوں نے اپنی زندگی امن کے لئے وقف کردی ہے۔

یو ایس آئی پی ان خواتین کے لئے نامزدگیوں کی پرزور حوصلہ افزائی کرتا ہے جنہیں پہلے امن قائم کرنے کے کام کے لئے تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ نامزدگیوں کا جائزہ مندرجہ ذیل معیار کی بنیاد پر لیا جائے گا۔

  • امن کےلئے وابستگی: ایک ایسی عورت جو نازک یا تنازعات سے متاثرہ ملک یا خطے میں تنازعہ کو غیر متشدد طریقے سے روکنے یا حل کرنے کے لئے اپنے کام کے ذریعے امن کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔
  • غیر معمولی قیادت: ایک ایسی عورت جو اپنے وژن اور اختراع کے ذریعے غیر معمولی قیادت کو مجسم کرتی ہے اور امن کے حصول میں دوسروں کی عزت حاصل کرتی ہے۔
  • شاندار پریکٹیشنر: ایک ایسی خاتون جو امن قائم کرنے والی پریکٹیشنر ہے اور مقامی، قومی یا بین الاقوامی کمیونٹیز کے ارکان کے ساتھ جامع اور شراکتی انداز میں کام کرتی ہے۔
  • خاطر خواہ اثر: ایک ایسی عورت جس کے امن قائم کرنے کے سلسلے میں ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

2022 کی ایوارڈ یافتہ کا انتخاب ویمن بلڈنگ پیس کونسل کرے گی جو ممتاز ماہرین کا ایک گروپ ہے جو صنف اور امن قائم کرنے کے معاملات پر یو ایس آئی پی کو مشورہ دیتے ہیں۔

گزشتہ وومین بلڈنگ پیس ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں کینیا کی جوزفین ایکرو اور جنوبی سوڈان کی ریتا لوپیڈیا شامل ہیں۔ 2019 میں اپنے آغاز سے اب تک انیس خواتین کو یو ایس آئی پی نے ایوارڈ کے فائنلسٹ کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

ایوارڈ کے بارے میں معلومات اور ایک خاتون امن ساز کو نامزد کرنے کے لئے، ملاحظہ کریں: www.usip.org/womenbuildingpeace ۔

یو ایس آئی پی کے بارے میں معلومات کے لیے ملاحظہ کریں : https://www.usip.org/about۔

لوگو : – https://mma.prnewswire.com/media/1274028/United_States_Institute_of_Peace_Logo.jpg