News Updates

‫14ویں چائنا (ڈانگ ینگ) انٹرنیشنل پیٹرولیم اینڈ پیٹرو کیمیکل ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ایگزبیشن کا کامیاب اختتام

ڈانگ ینگ،چین،01 اکتوبر،2021 /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / — صوبہ شینڈونگ ،ڈانگ ینگ میں منعقد سہ روزہ 14واں چائنا(ڈانگ ینگ) انٹرنیشنل پیٹرولیم اینڈ پیٹرو کیمیکل ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ایگربیشن 29ستمبر کے دن کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔

14ویں چائنا (ڈانگ ینگ) انٹرنیشنل پٹرولیم اینڈ پٹروکیمیکل ایکوپمنٹ ٹیکنالوجی ایگزبیشن کا افتتاح 27ستمبر کو ہوا۔

ڈانگ ینگ حکومت کے دفترِ اطلاعات نے واضح کیا کہ اس نمائش کا موضوع اے کنیکٹڈ ورلڈ ڈریون بائی انویشن تھا۔

تکمیل شدہ معاہدات کی کل مالیت 4.16بلین یوآن تھی اور اس تقریب کے دوران 262غیر ملکی اور 297 مقامی تجارتی معاہدات (قصدی معاہدات(پر دستخط ہوئے۔1300سے زائد نمائش کنندگان اس شاندار کلاوٗڈ نمائش میں شریک ہوئے،جنھوں نے 18 کیٹگریوں میں 17,000 مصنوعات پیش کیں۔ان میں آئل کی ڈرلنگ کے آلات ،دریافت کے آلات ،اور کلیکشن اور ترسیل کے آلات  شامل ہیں۔کل 270,000 سے زائد دورے ہوئے۔

ایک نمائش کنندہ 14ویں چائنا (ڈانگ ینگ) انٹرنیشنل پٹرولیم اینڈ پٹروکیمیکل ایکوپمنٹ ٹیکنالوجی ایگزبیشن کے موقع پر لائیو اسٹریمنگ میں مصنوعات متعارف کروارہاہے۔

ایک اسمبلی کارکن شینڈونگ، ڈانگ ینگ، کیروئی ہائی-اینڈ پٹرولیم ایکوپمنٹ انڈسٹریل پارک میں آرڈرپورے کرنے میں مصروف ہے۔

نئے اور مکمل آن لائن کلاوٗڈ نمائش کے پلیٹ فارم کے ساتھ،کلاوٗڈ ڈسپلے،کلاوٗڈ ڈائیورژن،کلاوٗڈ انٹراکشن،کلاوٗڈ نیگوسیشن کا پورا استعمال کیاگیا،جو نمائش اور سہولیات کے معیارکو نئی بلندیوں پر لے گئے۔اس نمائش میں  ڈسپلےکا علاقہ بھی شامل تھا جس میں تیل کی دریافت کی جدت،آلات  کی تیاری،اور پٹرولیم اور پیٹروکیمیکل صنعت میں بڑھتے رجحانات اور نئی  ترقی  کو زبردست،تھری ڈائمنشنل طرزکی پریزنٹیشن میں دکھایاگیا۔234نئی مصنوعات اور 181 ٹیکنالوجیاں پہلی بار پیش کی گئیں، اور تیل کے شعبے کی جامع ترقی کی سہولیات فراہمی کی  ٹیکنالوجیاں،جیسے تیل اور گیس کی دریافت اور مربوط ڈرلنگ پیکجز مرکز نگاہ رہے۔

گزشتہ 14سالوں میں،سالانہ چائنا (ڈانگ ینگ)انٹرنیشنل پٹرولیم اینڈ پیٹرو کیمیکل ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ایگزبیشن 7,400 سے زائدنمائش کنندگان اور970,000 سے زائد لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔اس نے 1,796غیر ملکی تجارتی معاہدات اور دستاویزات کے مکمل ہونے میں مدد کی،جس کا دائرہ کار 70ممالک اور خطوں پر محیط رہا،اور ڈانگ ینگ کی صنعت کی تبدیلی اور ترقی میں ایک زبردست قوت بن گیا۔یہ پٹرولیم آلات  کی صنعت میں نمُو کی جانب لے جانے والی ایک قوت ہے،تشہیر کے لیے نمائش کی  ایک جگہ،اور عالمی پٹرولیم آلات  کی صنعت میں ایک نئی ترقی کی رہبر ہے۔

ایک ٹیکنیشن شینڈونگ یونگلجنگونگ پٹرولیم ایکوپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ میں آرڈر تیار کررہاہے۔

جیسے کہ معروف ہے،ڈانگ ینگ یلو دریا کے ڈیلٹا کے مرکز میں واقع ،اور چین میں تیل کے لیے ایک اہم شہر ہے۔ڈانگ ینگ کی پٹرولیم آلات  کی صنعت،اس کی مرکزی صنعت عملی طور پر ایک مکمل صنعتی ربط رکھتی ہے جو تحقیق اور ترقی،تیاری،سہولیات، اور مقامی اور بین الاقوامی تجارت کو باہم جوڑتی ہے۔شہر اب چین میں پٹرولیم آلات  کی تیاری کا مرکز بن گیاہے۔

ذریعہ : عوامی جمہوریہ ڈانگ ینگ کا دفترِ اطلاعات

تصاویر کے لنک :

تصویر : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=402659
تصویر : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=402665
تصویر : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=402666
تصویر : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=402667