Skip to Content

Sunday, June 24th, 2018

ریسرچ ناؤ نے نئی قیادت کا اعلان کردیا

Be First!

گیری لیبن ریسرچ ناؤ کے نئے سی ای او منتخب

پلانو، ٹیکساس، 17 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

تجزیے اور ادراک کو تقویت دینے کے لیے ڈجیٹل ڈیٹا جمع کرنے کے معروف عالمی ادارے ریسرچ ناؤ نے آج اعلان کیا ہے کہ گیری لیبن کو نیا چیف ایگزیکٹو افسر منتخب کیا گیا ہے جو 29 مارچ سے نافذ العمل ہوں گے اور بورڈ کے رکن بن جائیں گے۔ انہوں نے سابق صدر اور سی ای او کرٹ نیپٹن کی جگہ لی ہے جنہوں نے اکتوبر 2015ء میں استعفا دے دیا تھا لیکن بورڈ کے رکن برقرار رہے۔

Research Now logo.

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20150723/240761LOGO

لیبن صارفین کے مارکیٹنگ فیصلوں کو تقویت دینے کے لیے ڈیٹا کے استعمال میں ایگزیکٹو قیادت اور صنعت کا 25 سالہ تجربہ اپنے ساتھ لائے ہیں، جن میں حال ہی میں وہ کے بی ایم گروپ میں چیف ایگزیکٹو افسر اور ونڈرمان کے گلوبل چیف ڈیٹا آفیسر رہے ہیں۔ ڈیٹا سے تحریک پانے والے مارکیٹ حلوں کی کمپنی کے بی ایم گروپ اور ڈجیٹل و براہ راست مارکیٹنگ ایجنسی ونڈرمان دونوں ڈبلیو پی پی کا حصہ ہیں۔ کے بی ایم کے سی ای او کے طور پر انہوں نے مختلف حصول و انضمام کی کامیاب تکمیل میں ادارے کی قیادت کی، عالمی توسیع کو ہدایات دیں اور انتظامی ٹیموں کی تیاری اور انہیں یکجا کرنے میں جانے مانے گئے۔

ریسرچ ناؤ نے آج یہ بھی اعلان کیا کہ ادارے کے چیف آپریٹنگ افسر جان روتھویل کو صدر اور چیف آپریٹنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔ ریسرچ ناؤ کے پہلے ملازم روتھویل ادارے میں چار سال قبل واپس آئے تھے اور اب ادارے کے مارکیٹ کا رخ کرنے والے عوامل کی قیادت کرتے ہیں۔

بورڈ رکن اور ریسرچ ناؤ کے اکثریتی مالک کورٹ اسکوائر کیپٹل پارٹنرز میں مینیجنگ پارٹنر جان کیونٹوس نے کہا کہ “ریسرچ ناؤ کا بورڈ آف ڈائریکٹرز اب سی ای او کی حیثیت سے گیری کی شمولیت پر بہت خوش ہے۔ وہ زبردست قائدانہ کامیابیاں ظاہر کرنے والے ایگزیکٹو ہیں اور انہیں، جون روتھویل اور غیر معمولی انتظامی ٹیم کے ساتھ ریسرچ ناؤ کی قیادت کرتے دیکھنا ہمارے لیے خوشی کی بات ہے۔ بنیادی طور پر اور حصول کے ذریعے بڑھتے ہوئے کاروباروں کا ان کا تجربہ ریسرچ ناؤ کی جدت طرازی، صارفی توجہ اور متحرک صنعت میں نمو کو مزید مستحکم کرے گا۔”

لیبن نے کہا کہ “ریسرچ ناؤ ارتقا پذیر صنعت میں صف اول میں ہے۔ ادارہ تحقیقی مسائل کے لیے جامع ڈیٹا اور ٹیکنالوجی حل فراہم کرنے کےلیے تیار ہے، اور مارکیٹ تحقیق کی صنعت کے لیے ڈیٹا کلیکشن میں اہم ادارہ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔ مجھے اس دلچسپ وقت میں شامل ہونے پر خوشی ہے۔”

ریسرچ ناؤ کے بارے میں

ریسرچ ناؤ گروپ انکارپوریٹڈ تجزیوں اور ادراک کو تقویت دینے کے لیے ڈجیٹل ڈیٹا جمع میں معروف عالمی ادارہ ہے۔ یہ آن لائن، موبائل، سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کے رویہ جاتی ڈیٹا کلیکشن ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کے ذریعے اجازت کی بنیاد پر رسائی سے اپنے 3,000 مارکیٹ تحقیق، مشاورت، میڈیا اور کارپوریٹ صارفین کے لیے ڈیٹا سے تحریک پا کر فیصلہ سازی کو ممکن بناتا ہے۔ ادارہ دنیا بھر کے 36 سے زیادہ ممالک میں 23 دفاتر کے ذریعے کام کرتا ہے، کیونکہ یہ صنعت میں معیار، آگے بڑھنے اور اطمینان دینے میں پیش پیش ہے۔ مزید معلومات کے لیے researchnow.comپر جائیں۔

Previous
Next

Leave a Reply