Skip to Content

Saturday, December 16th, 2017

‫KamaGame نے 3D BlackJack لانچ کر دی

Closed

بلن، 15 جون 2016/PRNewswire/ —

KamaGames.

KamaGames® جو کہ موبائل پلیٹ فارم اور PlayStation نیٹ ورک کی سوشل گیمز کے عالمی ڈہولپر اور پبلشر ہیں، نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے Apple App Store اور Google Play کے ذریعے اپنی تازہ ترین سوشل کیسینو بعنوان3D BlackJack لانچ کر دی ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160523/370906LOGO)
http://photos.prnewswire.com/prnh/20160525/372066LOGO
http://photos.prnewswire.com/prnh/20160614/378972LOGO

KamaGames کی جانب سے یہ تازہ ترین ریلیز اپنے فلیگ شپ Pokerist® Texas Poker کی 6ویں سالگرہ کے بعد کی گئی ہے جو کہ ڈیولیپر اور پبلشر کی جانب سے پہلی سوشل کیسینو ٹائیٹل تھی جو پوری دنیا میں پہلے Facebook پر اور اس کے بعد iOS اور Android پر مورخہ 28 مئی 2010 کو لانچ کی گئی۔ اس کے بعد سے اب تک اس گیم کا عربی، انڈونیشیائی اور ہندی سمیت 28 مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے اور اسے Yahoo store, Windows Phone Store, Amazon Apps Store اور Apple TV پر بھی ریلیز کیا جا چکا ہے۔ آج تک 81 ملین سے زائد پلیئرز نے پوکرسٹ کی ٹیبلز پر بیٹھ کر اس کو دنیا کے 89 ممالک کے اندر Apple App Store پر دنیا کی #1 ٹاپ گروسنگ ایپ بنا دیا ہے، اس کے علاوہ یہ 24 ممالک میں ٹاپ 5 Google Play گروسنگ ایپس میں بھی شمار ہوتی ہے۔

KamaGames کے چیف مارکیٹنگ آفیسر ڈینیئل کاشتی نے کہا: “پوکرسٹ کی کئی سالوں سے شاندار کامیابی پر ہم انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں اور ہم اپنے ان تمام پلیئرز اور اسپورٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جو اس گیم کو اس مقام تک لے کر آئے ہیں اور یہ بات نہایت دلکش ہے کہ پوکرسٹ کو ہمارے کئی پلیئرز محض ایک سوشل کیسینو گیم سے بڑھ کر پاتے ہیں۔ پوکرسٹ کی بے مثال کامیابی اور طویل ورثہ KamaGames کو سوشل کیسینو کے ماحول نظام کے منظر میں ایک منفرد مقام دیتا ہے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد اس گیم کو صرف پوکر کھیلنے کے لیے ہی استعمال نہیں کرتی بلکہ – کچھ مخصوص علاقوں میں زیادہ تر – اسے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ تعامل کے لیے بھی استعمال کرتی ہے۔ ہم یہ جان کر پوری طرح حیران تھے کہ پچھلے 6 سالوں میں ٹیبل پر 4 بلین سے زیادہ ایک پلیئر سے دوسرے پلیئر کو چیٹ پیغامات بھیجے گئے، پلیئرز کے درمیان 1.3 بلین ذاتی پیغامات بھیجے گئے، 200 نئے روابط بنائے گئے اور 500 بلین تحفوں کی ایک بڑی تعداد ہمارے پلیئرز کے درمیان بھیجی گئی”۔

Pokerist Logo.

پلیئرز کے حوالے سےان دلچسپ حقائق کے علاوہ، KamaGames نے پچھلے 6 سالوں کے اندر اپنی گیم کے اندر کی گئی ریسرچ کے نتائج بھی ظاہر کیے ہیں جو بتاتے ہیں کہ 2010 کے بعد اب تک پوکر کے 2.8 ٹریلین ہاتھ کھیلے گئے جن میں 70،000 ٹریلین سے زائد چپس جیتی گئیں، جن میں ایک پلیئر نے اب تک سب سے بڑی 50 بلین کی جیت حاصل کی ہے۔

کاشتی بتاتے ہیں ” ہم یہاں KamaGames میں گیم کے بارے میں گہرے تناظر کے سلیوشن کے موجود ہونے سے بے حد خوش قسمت ہیں کیونکہ یہ نہ صرف ہمیں اپنی بڑھوتری کے مقامات پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بناتا ہے بلکہ ہمیں کئی آنکھیں کھولنے والے اور بالطف حقائق بھی فراہم کرتا ہے۔ مثلا یہ جاننا دلچسپ تھا کہ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے پلیئرز گیم میں زیادہ ایڈوانس تھے۔ جب گیم کے ذریعے سماجی میل جول کی بات آتی ہے، تو ہماری تحقیق سے پتا چلا ہے کہ روس کے پلیئرز سب سے زیادہ فلرٹنگ کرتے تھے (مگر جب ہم نے مارکیٹ کے حجم کو دیکھا تو رومانیہ دوسرے نمبر پر تھا) لیکن سب سے زیادہ ورچوئل بوسے بھیجنے والا ملک ریاست ہائے متحدہ امریکہ تھا! جب ہم نے رجحانات کو دیکھا، تو یہ واضح ہو گیا کہ گیم کا سماجی عنصر ان سالوں میں بڑھ گیا ہے (دو ہندسوں میں)، جس سے گیم نے پلیئرز کے اپنے پوکرسٹ دوستوں کے ساتھ میل جول میں ایک زیادہ نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے اور ہم 3D BlackJack سے اسی روایت کو برقرار رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔”

آج لانچ ہوتے ہوئے، KamaGames کی 3D BlackJack اپنے ٹائٹلز میں سے پہلی ایسی گیم ہو گی جس میں ٹریو موشن کیپچرڈ ٹیبل ایکشن شامل ہوں گے جو پلیئرز کو گیمنگ کا ایک ایسا منفرد تجربہ دے گا جو کبھی بھی کسی سوشل کیسینو ٹائٹل میں نہیں دیکھا گیا۔ حیرت انگیز گرافکس، پہلے سے موجود شامل چیٹ سسٹم اور آسانی سے استعمال ہونے والے ایک ٹیپ کے صارف انٹرفیس کے ساتھ، 3D BlackJack، KamaGames کے سنگل اکاؤنٹ اور شیئرڈ لاگ ان کا بھرپور فائدہ اٹھاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ پلیئرز KamaGames کے کیٹالاگ، بشمول Pokerist Texas Poker اور Roulettist® میں باآسانی اپنی پروفائل کو لے کے جا سکتے ہیں۔

BLACKJACK 3D GAME.

“KamaGames ہماری معیاری گیمز میں جدت لانے اور ہمارے پہلے سے اعلی معیار کو بہتر بنانےاور ایک سیدھے اور حقیقی سماجی تجربے، جس کے لیے ہم جانے جاتے ہیں، فراہم کرنے کے طریقوں کی مسلسل تلاش میں ہے۔ موشن کیپچر ٹیکنالوجی میں تحقیقات اور تجربات میں ایک بڑی سرمایہ کاری کے بعد، ایسے متاثر کن نتائج دیکھنا انتہائی مسحور کن امر ہے۔ کشتی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “ایک کلاسک سنگل پلیئر گیم کو ملٹی پلیئر تجربے میں تبدیل کرنا اس مصنوعہ کا دل ہے،”

KamaGames کی 3D BlackJack Apple App Store سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے بالکل مفت ہے اور آج سے Google Play جاری کی جا رہی ہے اور جلد ہی Windows Phone کے لیے بھی ریلیز کر دی جائے گی۔

3D BlackJack یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں اور کھیلیں: http://pokerist.com/cde

Pokerist Texas Poker یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں اور کھیلیں:  http://pokerist.com/500

3D BlackJack, Pokerist Texas Poker اور KamaGames کے بارے میں مزید جاننے کے لیے http://www.KamaGames.com ملاحظہ فرمائیں، ہمیں Facebook (/kamagames) پر لائیک کریں یاTwitter (/kamagames) پر فالو کریں۔

KamaGames کے متعلق

KamaGames موبائل پلیٹ فارمز، پلے سٹیشن نیٹ ورک اور اس کے ساتھ ہی دیگر کنسولز اور آن لائین گیمنگ پلیٹ فارمز پر سماجی گیمز کا ایک عالمی ڈیولپر اور پبلشر ہے۔

2010 میں قائم ہونے والے اور آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ہیڈ کوارٹر رکھنے والے KamaGames گروپ کے پاس دنیا کی بڑی بڑی مارکیٹوں بشمول برطانیہ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، متحدہ عرب امارات اور روس، میں اپنے کئی اسٹوڈیوز، آپریشنز اور مارکیٹنگ/بزنس ڈویلپمنٹ آفسز میں عالمی طور پر 220 سے زیادہ کا عملہ ہے۔

اپنی ذاتی ملکیت کے جدید ترین ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے، KamaGames نے ترقی کرنا اور تمام عمر کے افراد کے لیے دلچسپ اور مزیدار گیمز کی بڑی تعداد، جو 28 مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں اور پوری دنیا میں 81 ملین گیمرز، جن میں سے 1 ملین روزانہ سرگرم ہوتے ہیں، حاصل کر چکی ہیں، پبلش کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

کمپنی کی فلیگ شپ گیم Pokerist® Texas Pokerکو Apple کی جانب سے 2012 کی بہترین ایپس میں سے ایک ٹھرایا گیا تھا، یہ Apple App Store میں 89 ممالک میں #1 ٹاپ گروسنگ ایپ تھی اور 24 ممالک میں Google Play کی ٹاپ 5 گروسنگ ایپس میں موجود تھی۔ گیم نے ابھی بھی Amazon Store میں اور Windows Mobile کے ذریعے ترقی کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

ماخذ: KamaGames

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: سیم فاریسٹ، ڈائریکٹر آف گلوبل پی آر KamaGames UK, S.Forrest@KamaGames.com

Previous
Next