Skip to Content

Saturday, December 16th, 2017

پیپسی بہترین شائق کے لمحات کا جشن مناتا ہوا

Closed
by February 8, 2017 General, Urdu News

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ساتھ عالمی شراکت داری کے دوسرے سال، پیپسی ان مداحوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ جنہوں نے زندگی کے ہر لمحے کا لطف اٹھایا

پرچیز، نیو یارک، 8 فروری 2017ء/ پی آر نیوز وائر/ –#PEPSIMOMENT

سال 2017 کے دوران پیپسی ان لوگوں کے لیے جشن منا رہا ہے جنہوں نے موجودہ لمحے میں جینے کا فیصلہ کیا۔ وہ لمحات کہ جنہیں ہم نے آزاد کیا، جنہیں کسی کام کے لیے منتخب کیا، جن میں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کی اور کوئی چیز ہمارے رستے میں حائل نہ ہوئی۔ اور ایک فٹبال کے سچے پرستار کے جذبات سے بھرے لمحات سے بہتر بھلا ایک لمحے میں کون جی سکتا ہے۔ پیپسی کو اور یوئیفا چیمپئنز شپ کے ساتھ شراکت داری کے دوسرے سال ، پیسی فٹ بال کیمپن کے ذریعے عالمی برانڈ “مومنٹس” کی پہلی جھلک پیش کی جارہی ہے – جس میں برانڈ کی صفر کیلوریز والی مصنوعات کو ترجیح حاصل ہوگی۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز ذیل میں ملاحظہ فرمائیں: http://www.multivu.com/players/English/8034651-pepsimoment-football/

3 جون کو کارڈف، ویلز میں ہونے والے یوئیفا چیمپیئنز لیگ فائنل تک جوش و ولولے کو بڑھانے کے لیے معروف کھلاڑیوں کی مدد کے سلسلے میں پیپسی نے اپنی عالمی 2017 روسٹر کے لیے سرجیو ایگوئیرو، الیکسس سانچیز اور ونسینٹ کومپنی کا نام دیا ہے۔

گلوبل بیوریج گروپ، پیپسی کو کے صدر بریڈ جیک مین نے کہا کہ “پیپسی تمام سال مختلف لمحات کا جشن منائے گا جس میں ہر دن کو یادگار بنانے والے خوشی کے لمحات سے لے کر یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے شاہکار فائنل تک سب ہی کچھ شامل ہے۔ پیپسی دنیا کے خوبصورت ترین کھیل کا دیرینہ مداح اور نمایاں ترین معاونین میں سے ایک ہے، اور اس سال ہم عالمی فٹ بال مہم کو اس کے خمیر سے بلند کر رہے ہیں تاکہ اپنے ارد گرد موجود مداحوں کی زندگیوں میں آنے والے جذبات کو مزید بھڑکائیں اور بھرپور جشن منائیں، تاکہ دنیا کو علم ہو کہ زندگی کا لطف اٹھانے اور کھیل سے محبت کرنے کے اصل معنی کیا ہیں۔”

ہم جانتے کہ یہ کتنا معنی رکھتا ہے” کے عنوان سے جاری ہونے والے ترانے سے پیپسی شائقین کو خود ان کی طرف اور ان لمحات کی طرف متوجہ کروانا چاہتا ہے جو کھیل کے دوران جوش بڑھاتے ہیں چاہے وہ میچ سے پہلے کی جانے والی تیاریوں اور لوگوں کے جذبات ہوں یا پھر آخری سیٹی کی آواز پر دلوں کے دھڑکنے اور خون گرما دینے والے لمحات ہوں۔ پیپسی بتانا چاہتا ہے کہ ایک عام سے باغ میں دوستوں کے درمیان کھیلے جارہے مقابلے میں لگنے والی کِک کے اندر موجود جذبات اور دنیا بھر میں موجود عظیم الشان اسٹیڈیم کے اندر کھیلے جارہے مقابلے میں کتنا گہرا تعلق ہے۔

ناک-آؤٹ راؤنڈ سے لے کر یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل تک اس کی بھرپور مہم تقریباً 75 ممالک میں شروع کی جائے گی جس سے شائقین کے جذبات بڑھائے جاسکیں اور انہیں مزید فروغ دیا جاسکے ۔ منفرد تشہیری مہم کے علاوہ پیپسی کی تمام مصنوعات کی پیکیجنگ کو مختلف ڈیزائن بھی شامل ہے، جو پیپسی کے مخصوص نیلے، سیاہ اور نقرئی رنگ سے مزین گھروں سے باہر اور بازاروں میں نظر آئیں گے۔ فٹ بال شائقین میں مشہور کوپا90 اور بلیچر رپورٹ کے ساتھ عالمی شراکت داری کے تحت ہمہ-وقت دستیاب اور شیئر کرنے کے قابل مواد سوشل میڈیا پر بھی پیش کیا جائے گا۔ اپنی نوعیت کی اس پہلی شراکت داری کے ذریعے دنیا بھر میں مداح بنانے والے ذرائع سے منفرد مواد تخلیق کیا جائے گا تاکہ فٹ بال کے سچے اور حقیقی شائق ہونے کا اظہار کیا جائے۔ موبائل کے ذریعے ان لمحات سے لطف اندوز ہونے کے لیے فیس بک، انسٹاگرام اسٹوریز اور اسنیپ چیٹ پر براہ راست مواد بھی پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، اس کھیل کے بہترین مداحوں کے لیے دنیا کے سب سے بڑے سالانہ اسپورٹس ایونٹ یوئیفا چیمپیئنز لیگ فائنل کا ٹکٹ بطور تحفہ دیا جائے گا لیکن اس کے لیے ان مداحوں کو بیان کرنا ہوگا کہ وہ زندگی کے اس نادر موقع کو پانے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔

پیپسی کو کے بارے میں

دنیا بھر کے 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں روزانہ ایک ارب سے زائد مرتبہ پیپسی کو مصنوعات کا لطف اٹھایا جاتا ہے۔ پیپسی کو نے 2015ء میں 63 بلین ڈالرز سے زیادہ کی خالص آمدنی حاصل کی، جسے مکمل خوراک و مشروبات کے پورٹ فولیو سے تحریک ملتی ہے جس میں فریٹو-لے، گیٹوریڈ، پیپسی-کولا، کویکر اور ٹروپیکانا شامل ہیں۔ پیپسی کے مصنوعاتی پورٹ فولیو میں مزیدار خوراک اور مشروبات کی وسیع رینج شامل ہے، جس میں 22 برانڈز ہیں جن میں سے ہر اپنی سالانہ اوسط خوردہ فروخت میں 1 ارب ڈالرز سے زیادہ حاصل کرتے ہیں۔

پیپسی کو کے قلب میں کارکردگی مع مقصد ہے – ہمارا ہدف درجہ اول کی مالیاتی کارکردگی پیش کرنا ہے اور ساتھ ساتھ حصص یافتگان کی قدر میں تحفظ پذیر نمو تخلیق کرنا ہے۔ عملی طور پر کارکردگی مع مقصد کا مطلب ہے خوراک و مشروبات کی وسیع رینج پیش کرنا ضیافت سے لے کر صحت بخش اشیائے خوردونوش تک؛ ماحول پر اپنے اثر کو کم سے کم کرنے کے لیے جدید طریقے تلاش کرنا اور اپنے آپریٹنگ اخراجات کو کم کرنا؛ دنیا بھر میں اپنے ملازمین کے لیے ایک محفوظ اور مکمل ترین کام کی جگہ فراہم کرنا؛ اور جن برادریوں میں ہم کام کررہے ہیں ان کا احترام، ان کی مدد اور ان میں سرمایہ کاری شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.pepsico.com۔

یوئیفا کے بارے میں

یوئیفا – یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشنز – یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی ہے۔ یہ یورپ بھر میں پھیلی 55 قومی فٹ بال ایسوسی ایشنز کی انجمن ہے۔ اس کے مقاصد یورپی فٹ بال کے حوالے سے سوالات کو برتنا، اتحاد، سالمیت، امن، اتفاق اور شفاف کھیل کی روح کے ذریعے فٹ بال کا فروغ، سیاست، نسل، مذہب، صنف یا کسی بھی وجہ سے امتیاز کے بغیر، یورپی فٹ بال کی اقدار کا تحفظ کرتے ہوئے اور یورپی فٹ بال میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعلقات رکھتے ہوئے یورپی کھیل کی مجموعی بہتود کے لیے رکن ایسوسی ایشنز کو سہارا اور حفاظت دینا ہے۔

Previous
Next