Skip to Content

Friday, December 15th, 2017

‫ایکس ٹیل نے تین ماہ میں ون مین ہٹن اسکوائر پر 100 رہائش گاہیں فروخت کردیں

Closed

نئے عمودی گاؤں کا ایک بہترین آغاز جس میں 13 ملین ڈالر کے پینٹ ہاؤس کی فروخت بھی شامل ہے

نیویارک، 2 مارچ 2017 / پی آر نیوز وائر / — ایکس ٹیل ڈیویلپمنٹ کمپنی نے آج اعلان کیا ہے کہ نومبر کے اوائل میں ون مین ہٹن اسکوائر پر فروخت کا آغاز کرنے کے بعد اس نے 100 سے زائد گھر بیچ دیئے ہیں جس میں 13 ملین ڈالر کا ایک پینٹ ہاؤس بھی شامل ہے۔ پرتعیش گھروں پر مشتمل ایکس ٹیل کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ون مین ہٹن اسکوائر ایک جدید گلاس ٹاور ہے جو لوئر ایسٹ سائیڈ میں نیو یارک ہاربر کے ساتھ واقع ہے۔ لامحدود مناظر، قابل خرید قیمت اور ان گنت داخلی اور خارجی خصوصیات کے ساتھ 100,000 مربع فٹ پر محیط ون مین ہٹن اسکوائر ایک حقیقی عمودی گاؤں ہے جس کے ساتھ مین ہٹن میں دستیاب عیش و آرام کی ہر وہ سہولت موجود ہے جس کا آپ تصور کرسکتے ہیں۔

http://mma.prnewswire.com/media/466260/Extell_Development_Company_One_Manhattan_Square.jpg

ایکس ٹیل ڈیویلپمنٹ کمپنی کے صدر گرے برنیٹ نے کہا کہ عمارت کو حاصل ہونے والا زبردست ردعمل ثابت کرتا ہے کہ ہماری پیشکش ایک بہترین سرمایہ کاری ہے جو اچھی قدر کا حصول اور توصیف کا امکان رکھتی ہے۔ ون مین ہٹن اسکوائر میں دستیاب اکثر رہائش گاہیں 1 ملین ڈالر سے 3 ملین ڈالر تک کی قیمت میں دستیاب ہیں مگر ان کی فراہمی بہت مختصر ہے اور موجودہ مارکیٹ میں مانگ بہت زیادہ ہے۔ ون مین ہٹن اسکوائر پر رہائش اختیار کرنے والے لوگ شہر اور پانی کے حیرت انگیز نظاروں اور غیر معمولی سہولیات کے ساتھ ایک منفرد ایکس ٹیل عمارت میں زندگی کا لطف اٹھائیں گے۔

فروخت ہونے والی 100 رہائش گاہوں میں 3,699-مربع-فٹ پر مشتمل 13 ملین ڈالر کا دو رخی پینٹ ہاؤس شامل ہے جس میں 5 خواب گاہیں اور ساڑھے 4 غسل خانے شامل ہیں۔ اس گراں قدر رہائش گاہ میں 416 مربع فٹ کا برآمدہ بھی موجود ہے جہاں سے ایسٹ ریور، بروکلین، نیویارک ہاربر، فنانشل ڈسٹرکٹ اور مڈٹاؤن مین ہٹن کے حسین مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ رہائش گاہ کی وسیع بیٹھک اور کونے پر موجود ڈریسنگ روم سے منسلک خواب گاہ سے بالکل شفاف مناظر کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ پینٹ ہاؤس میں لکڑی سے تیار کردہ نفیس باورچی خانہ اور وسیع غسل خانہ شامل ہے جس میں بھاپ سے غسل لینے اور گرم فرش جیسی سہولیات شامل ہیں۔

دنیا کے مشہور تعمیراتی ادارے ایڈمسن ایسوشی ایٹس آرکی ٹیکٹس نے شیشے کی اس شاہکار عمارت کو آسکر دی لا رینتا کے عالمی شہرت یافتہ بوتیک بنانے والے ادارے میئر ڈیوس اسٹوڈیوز کے ساتھ تیار کیا ہے۔ وسیع آسمانی مناظر سے فائدہ اٹھانے کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین انداز میں بنائی گئیں تمام 815 رہائش گاہوں کی انتہائی مہارت سے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور ان کی تیاری میں اعلیٰ معیار کی استرکاری انجام دی گئی ہے۔ ون مین ہٹن اسکوائر میں ایک سے تین خواب گاہوں پر مشتمل رہائش گاہیں برائے ملکیت دستیاب ہیں جو انتہائی کم اخراجات اور اندازاً 20-سال کٹوتی کے ساتھ 1.16 ملین ڈالر لاگت سے شروع ہوتی ہے۔

ون مین ہٹن اسکوائر کے رہائشی کبھی بھی ایسے گھر کو نہیں چھوڑیں گے جس کے ساتھ بے مثال سہولیات کا پیکج  شامل ہو۔ چار منزلوں تک پھیلی ہوئی یہ سہولیات تفریحی، سماجی اور تندرستی کے زبردست تجربات فراہم کرنے کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ عمارت کے اندر موجود سہولیات میں پرسکون صحن کے بیچوں بیچ اسپا اور نجی خاطر مدارات کے لیے کمروں اور حمام پر مشتمل آرام دہ باغ بھی شامل ہے۔

متعدد-منزلوں پر مشتمل فٹنس سینٹر میں متعدد سوئمنگ پولز، باؤلنگ کھیلنے کی سہولت، وسیع و عریض باسکٹ بال کورٹ، گالف سمولیٹر، اسکواش کورٹ اور یوگا اسٹوڈیو موجود ہیں۔ دیگر سہولیات میں جدت سے ہم آہنگ سینما اور پرفارمنس سینٹر، بچوں کے لیے پلے روم اور بڑے بچوں کے لیے ویڈیو گیمز شامل ہیں۔ دیگر غیر معمولی سہولیات بشمول کھانے پکانے کی جگہ، مشروبات پیش کرنے، سگار پینے کے لیے کمرہ اور وسیع باورجی خانہ، تفریح کے بے شمار مواقع فراہم کرتی ہیں۔

روٹرڈیم سے تعلق رکھنے والے نامور تعمیراتی ادارے ویسٹ 8، جو گورنرز آئی لینڈ پر ہلز اور میامی کے ساؤنڈاسکیپ گارڈنز کی وجہ سے مشہور ہے، نے 45 ہزار مربع فٹ پر پھیلے زمینی علاقے کو بیرونی نخلستان کا روپ دیا ہے۔ ون مین ہٹن اسکوائر کے گھنے باغات اور بیرونی سہولیات بشمول آتشی خندق، بچوں کے لیے درخت پر چھوٹا سا گھر، چائے پر بیٹھک جمانے کے لیے مخصوص جگہ، کھلے آسمان تلے سوچوں میں گم ہوجانے کے لیے جگہ، اجتماعی صحن اور پالتو جانوروں کے لیے ڈھکی ہوئی جگہوں کے ساتھ سماجی میل جول کا معنی خیز موقع فراہم کرتے ہیں۔

نیو یارک کی کثیر الثقافتی تاریخ میں کوئی چیز لوئر ایسٹ سائیڈ سے زیادہ قابل دید نہیں ہوگی۔ اس کا سحر اور جاہ جلال دیوار پر موجود نقش سے بھارتا ہوا اس خوبصورت رہائش گا کے پہلو میں موجود راہداری، بوتیک اور پگ ڈنڈیوں سے جا ملتا ہے۔ نیو یارک کی بہترین طعام گاہ، شب گزاری، اور تفریحی مواقع میں سے چند مضافی علاقوں سے ون مین ہٹن اسکوائر کا فاصلہ کچھ قدموں ہوگا۔ ساؤتھ اسٹریٹ سی پورٹ اور مصروف ایسٹ ریور اسپلانیڈ دونوں ہی ون مین ہٹن اسکوائر سے چند گز کے فاصلے پر ہیں۔ یہاں رہنے والے شہر کے بہترین تعلیمی اداروں بشمول پرسنز، نیو یارک یونیورسٹی اور کوپر یونین سے بھی بہت قریب رہیں گے۔

ایکس ٹیل مارکیٹنگ گروپ ون مین ہٹن اسکوائر کی تشہیر اور فروخت کا واحد مجاز ادارہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں www.OneManhattanSquare.com یا 220 ساؤتھ اسٹریٹ پر واقع جدید فروخت اور نگار خانے پر ملاقات کا وقت طے کرنے کے لیے فون کریں 212-252-1560۔

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/466260/Extell_Development_Company_One_Manhattan_Square.jpg

Previous
Next