Skip to Content

Thursday, December 14th, 2017

‫ملازمین کے لیے بذریعہ ٹیکنالوجی اضافی معاشی مواقع پیدا کرنے والے اداروں کو ایم آئی ٹی 1 ملین ڈالرز انعام دے گی

Closed

انکلوزِو انوویشن چیلنج ملازمت کے مستقبل کی تجدید نو کرنے والے عالمی اداروں کو تلاش کر رہا ہے۔ اندراج MITinclusiveinnovation.com پر شروع کردیا گیا ہے۔

کیمبرج، میساچوسٹس، 22 مارچ 2017 / پی آر نیوز وائر /– ایم آئی ٹی انیشی ایٹو آن دا ڈیجیٹل اکانومی (آئی ڈی ای) کے ڈائریکٹر ایرک برائن جولفسن نے خبردار کیا ہے کہ پروڈکٹیوٹی ریکارڈ سطح پر ہے، جدت کبھی بھی اتنے تیز نہیں ہوئی اور اسی اثنا میں اوسط آمدنی کم ہورہی ہے اور ملازمت کے مواقع بھی محدود ہورہے ہیں۔ لوگ زوال پذیر ہیں کیوں کہ ٹیکنالوجی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہماری صلاحیتیں اور ادارے اس رفتار کو برقرار نہیں رکھ پا رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے دور کا عظیم اختلاف ہے۔ یہ رجحان صرف شدت ہی اختیار کرتا چلا جائے جب تک کہ نئے حل پیش نہیں کیے جاتے۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_su4bsc8u/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/480920/MIT_IDE_Logo.jpg

ایم آئی ٹی آئی ڈی ای کو یقین ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ حل لوگوں کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ ہماری تیزی سے تبدیل ہوتی ڈیجیٹل اقتصادیات میں بھرپور شرکت، آمدنی میں اضافے اور روزگار کے مواقع یقینی بنائیں۔ تبدیلی کی اس بے مثال وقت میں ان اختراعی حلوں کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ایم آئی ٹی آئی ڈی ای نے انکلوزِو انوویشن چیلنج (آئی آئی سی) شروع کیا۔ دنیا بھر سے تقریباً 300 امیدواروں کے ساتھ پہلے سال کو کامیاب بنانے کے بعد آئی آئی سی کے دوسرے سال کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اندراج MITinclusiveinnovation.com پر شروع کردیئے گئے ہیں۔

آئی آئی سی “انکلوزِو انوویشن کے سپر ہیروز” – وہ ادارے جو ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کرنے مستقبل کی تجدید اور مزید منصفانہ معیشت بنانے  کا کام کر رہے ہیں – کو 1 ملین ڈالر سے زائد نوازے گا۔ ہر حجم، عمر، قسم اور قوم سے تعلق رکھنے والے منافع-بخش اور غیر-منافع بخش اداروں کو شرکت کی دعوت ہے۔

اس سال انعامات کے زمرے یہ ہیں:

  • صلاحیتوں میں اضافہ اور مواقع کی مناسبت
  • آمدنی میں اضافہ اور ملازمتوں کی تخلیق
  • ٹیکنالوجی تک رسائی
  • اقتصادی شمولیت

100 سے زائد اہم منصفین اور چیمپئن کمیٹی کے ایک ماہر درخواست دینے والے اداروں میں سے 16 فاتحین کا انتخاب کریں گے۔

  • چار گرینڈ پرائز جیتنے والے ہر فاتح کو 150,000 ڈالر حاصل ہوں گے
  • بارہ فاتحین میں سے ہر ایک کو 35,000 ڈالر حاصل ہوں گے

امیدوار 7 جون 2017 تک لازمی اندراج کروائیں اور 21 جون 2017 کو مقابلہ  ختم ہونے تک اپنی درخواستیں ارسال کردیں۔ فاتحین کے اعلان 12 اکتوبر 2017 کو بوسٹن کے ہب ویک)    hubweekboston.com) کے دوران ایک قابل ذکر پروگرام میں کیا جائے گا۔

چیلنج کو دی راک فیلر فاؤنڈیشن، دی جوائس فاؤنڈیشن، جوزف ایسٹن، آئی ایس این (ر) اور گوگل ڈاٹ آرگ کے تعاون سے فنڈ کیا جارہا ہے۔

ابھی حصہ لیں! بطور منصف، کفیل، یا مواصلاتی شراکت، یا ایک ادارے کو نامزد کرنے کی غرض سے شرکت کرنے کے لیے iic@mit.edu پر ای-میل کریں۔ اندراج کروانے یا تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے ملاحظہ کریں: MITinclusiveinnovation.com۔

ایم آئی ٹی منصوبہ برائے ڈیجیٹل معیشت  کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کریں: ide.mit.edu۔

Previous
Next