Skip to Content

Monday, December 11th, 2017

پرپل شوول نے انٹر آرڈیننس انکارپوریٹڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کردیا

Closed

پرپل شوول امریکی-ساختہ اے کے-47 کا خصوصی سرکاری فراہم کنندہ بن گیا

پام بے، فلوریڈا، 22 مارچ 2017 / پی آر نیوز وائر / — خدمات سے معذور سابق فوجی اہلکاروں کے چھوٹے کاروباری ادارے (ایس ڈی وی او ایس بی) پرپل شوول، ایل ایل سی نے آج سرکاری خریداروں کو امریکی-ساختہ اے کے-47 فراہم کرنے کے لیے انٹر آرڈیننس انکارپوریٹڈ کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے کا اعلان کردیا ہے۔

پرپل شوول کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بینجمن ووریل نے کہ ہماری شراکت داری خصوصی کاروائیوں کے دستوں کی غیر-روایتی ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ یہ ہتھیار ہمارے اتحادیوں کی ترجیح رہے ہیں جس کی وجہ ان کی قدرے کم قیمت اور چلانے میں آسانی ہے۔ پرپل شوول اعلی معیار کی امریکی-ساختہ اے کے-47 کے ساتھ ان کی یہ ضرورت پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔

اے کے-47 بنانے والے واحد امریکی ادارے انٹر آرڈیننس انکارپوریٹڈ نے بھی اپنی مصنوعات میں غیر ملکی حکومتوں کی زبردست دلچسپی کی تصدیق کی ہے۔ ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اولریچ ویگنڈ نے کہا کہ عرب دنیا میں امریکی-ساختہ مصنوعات کی بہت زیادہ طلب ہے۔ انہوں نے ہماری بندوقوں کے معیار کی قدر افزائی کی ہے اور یہ بات جان کر حیران رہ گئے ہیں کہ ہم اے کے کو یہاں امریکا میں تیار کر رہے ہیں۔

پرپل شوول کی مدد سے انٹر آرڈیننس ماہانہ 2,500 اے کے تیار کرنے کی موجودہ صلاحیت کو دوگنا بڑھانے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ سرکاری گاہکوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے۔ ادارہ مقامی معیشت کے لیے ایک نعمت ثابت ہورہا ہے جس نے گزشتہ سال انٹر آرڈیننس میں سرمایہ کاری کرنے والے فلوریڈا خلائی کوسٹ اقتصادی ترقی کمیشن کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

پرپل شوول، ایل ایل سی کے بارے میں

پرپل شوول، ایل ایل سی ایک مستند خدمات سے معذور سابق فوجی اہلکاروں کا چھوٹا کاروباری ادارہ (ایس ڈی وی او ایس بی) ہے جسے 2010 میں قابل قدر حل فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تاکہ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی مشکلات کا مقابلہ کیا جاسکے۔ پرپل شوول آپ کے بہترین مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے درست حل فراہم کرنے کے لیے دنیا بھر میں کام کر رہا ہے۔ میدان میں دہائیوں کا تجربہ رکھنے  والے پرپل شوول کے ماہرین گاہکوں کی موجودہ اور بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید اور حساس پروگرامات کی تکمیل کرتے ہیں۔ پرپل شوول غیرمعمولی بین الاقوامی رسد، کاروباری-فوجی تعلقات کے قیام، دنیا بھر میں استحکام کے لیے کی جانے والی کروائیوں کی حمایت، حربی خریداری، سلسلہ فراہمی کے انتظام، برادری و تجارتی اقتصادی ترقی اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے میں مہارت رکھتا ہے۔

انٹر آرڈیننس انکارپوریٹڈ کے بارے میں

انٹر آرڈیننس انکارپوریٹڈ امریکی-ساختہ اے کے اور اے آر کا اولین تیار کنندہ ہے۔ 20 سال سے بھی زائد عرصے سے انٹر آرڈیننس فلوریڈا کے خلائی کوسٹ سے دنیا بھر کے صارفین کی خدمت میں مصروف ہے۔ انٹر آرڈیننس کے کارخانے میں کام کرنے والے عملے کا تقریباً ہر رکن سابق فوجی یا نیشنل گارڈ کا رکن ہے۔ انٹر آرڈیننس کا ہر آتشی اسلحہ ہاتھ سے تیار کیا جاتا ہے اور بھیجے جانے سے قبل جانچا جاتا ہے۔ ادارے کی تیار کردہ تمام اے کے محدود عرصہ حیات کی وارنٹی کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں۔

مزید یہاں دیکھیے: http://purpleshovel.com

 

 

Previous
Next