Skip to Content

Thursday, December 14th, 2017

لینر انٹرنیشنل کے صدر کرس مارلن بواؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کریں گے

Closed

مارلن چار مذاکروں میں حصہ لیں گے جن میں ینگ لیڈرز راؤنڈ ٹیبل بھی شامل ہے

بواؤ، چین، 22 مارچ 2017 / پی آر نیوز وائر /ایشیانیٹ پاکستان — لینر انٹرنیشنل کے بانی و صدر کرس مارلن کو بواؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2017ء میں ینگ لیڈرز راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_ey1kaa31/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

http://mma.prnewswire.com/media/481328/Lennar_International_Chris_Marlin.jpg

23 تا 26 مارچ جاری رہنے والے پروگرام کا موضوع “عالمگیریت اور آزاد تجارت: ایشیائی تناظر” ہے۔

گھروں کی تعمیر، سرمائے کی ترکیب اور قانون میں وسیع پس منظر رکھنے والے مارلن “سماجی دور: تفریق یا انضمام” کے موضوع پر ہونے والی ینگ لیڈرز راؤنڈ ٹیبل میں عالمگیریت کے مواقع اور درپیش رکاوٹوں پر گفتگو کریں گے۔

مارلن نے کہا کہ مجھے بواؤ فورم برائے ایشیا کے لیے دوبارہ مدعو کیے جانے پر فخر ہے۔ یہ فورم تبادلہ خیال اور باہمی فوائد کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ لینر انٹرنیشنل رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں عالمی افکار کا رہنما بننے کا خواہشمند ہے اور میں چین اور امریکا کو متاثر کرنے والے اہم اقتصادی معاملات پر گفتگو کے لیے دیگر ینگ لیڈرز کے ساتھ ملنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
بواؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس میں مارلن جن چار مذاکروں میں حصہ لیں گے، ان میں شامل ہیں:

  • بی ایف اے سی سی ٹی وی ینگ لیڈرز راؤنڈ ٹیبل (23 مارچ، شام 7:45 مقامی وقت)
  • چین-امریکا چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈائیلاگ (24 مارچ، شام 7:45)
  • گورنرز کے ساتھ ڈائیلاگ (25 مارچ، 2:15 دوپہر)
  • پراپرٹی ببل: کیا چین اس سے بچ پائے گا؟ (26 مارچ، 3:30 دوپہر)

سی سی ٹی وی بزنس چینل کی اینکر لی سکسوان راؤنڈ ٹیبل کی میزبانی کریں  گی اور مارلن ان مندوبین کے ساتھ شامل ہوں گے:

  • ہاؤ جنگ فینگ، افسانہ نگار، 74ویں ہوگو اوارڈز میں بہترین ناول کے فاتح
  • کرشن بلندر، جان کیلز ہولڈنگز پی ایل سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر
  • زاؤ شمنگ، باکسنگ چیمپئن
  • جی ژیاہاؤ، گوکر ڈاٹ کام کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر
  • شان شیگوانگ، سیتا ٹیک انکارپوریٹڈ کے چیئرمین اور چیف ٹیکنیکل آفیسر
  • دائی وائی، اوفو کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر
  • الیگزے چیکونکو، مشرق بعید ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر
  • لیو زیگوانگ، جی ایم کے ہولڈنگز گروپ کمپنی لمیٹڈ کے صدر اور نائب چیئرمین
  • انیشا سنگھ، مائی ڈالا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر
  • بینڈکت سبوکتا، یوریشیئن ریسورس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر
  • جانسن چوئی، سنوا گروپ کے ڈائریکٹر

سال 2001 میں پہلی سالانہ کانفرنس کے ساتھ بواؤ فورم برائے ایشیا عالمی حکومتوں، صنعت، کاروبار اور تعلیمی اداروں کے رہنماؤں کے درمیان اعلی سطحی بات چیت کا ایک پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

کرس مارلن کے بارے میں

کرس مارلن لینر انٹرنیشنل کے بانی اور صدر ہیں جو امریکا کے سب سے بڑے تعمیراتی اداروں میں سے ایک لینر کارپوریشن (این وائے ایس ای: LEN) کا ایک حصہ ہے۔ لینر انٹرنیشنل گھروں کی فروخت اور ای بی-5 مہاجرین کے سرمایہ کاری پروگرام کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری اور امریکا میں لینر کے مختلف رئیل اسٹیٹ کے مفادات کو ہم آہنگ کر کے لینر ایکو-سسٹم میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔

مارلن امریکی عالمی قیادت کے اتحاد میں بطور مشیر خدمات انجام دے رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو افسران کے عالمی نیٹ ورک ینگ پریزیڈنٹس آرگنائزیشن کے رکن ہیں۔

ایموری یونیورسٹی لا اسکول سے گریجویٹ کرنے والے، جہاں وہ سابق طالب علموں کے بورڈ سے وابستہ ہیں، مارلن ایٹلانٹا میں کارٹر صدارتی سینٹر پر ہونے والے تصفیہ تنازعہ کے پروگرام میں بھی متحرک تھے۔ وہ طالب علمی کے دوران اورلینڈ میں واقع اپنی مادر علمی یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا، جو امریکا کی دوسری سب سے بڑی جامعہ ہے، میں آئینی قانون سے منسلک پروفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

لینر انٹرنیشنل کے بارے میں

لینر انٹرنیشنل امریکا کے سب سے بڑے تعمیراتی اداروں میں سے ایک لینر کارپوریشن (این وائے ایس ای: LEN) کا حصہ ہے۔ لینر انٹرنیشنل گھر کی فروخت اور امریکا کے ای بی-5 مہاجرین سرمایہ کاری پروگرام کے ذریعے لینر میں غیر ملکی سرمایہ کاری شامل کرتی ہے اور غیر ملکی سرمائے کو لینر پلیٹ فارم پر دستیاب مواقع سے ہم آہنگ کرتی ہے۔ لینر نے امریکا کی سب سے بڑی جغرافیائی متنوع رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو بنا رکھی ہے جس میں گھروں کی فروخت کے لیے، گھروں اور کمروں کو کرائے پر دینے کے لیے، مشترکہ ملکیت کے بڑے عظیم منصوبے، کاروباری و دیگر درجات کے اثاثے شامل ہیں۔ لینر کو ہر طرز کی زمین کے ذہین گاہک اور امریکا میں زمین کے ثمر آور خریدار اور فروخت کار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ لینر برینڈ ہمارے رہنما اصولوں – معیار۔ قدر۔ سالمیت – کی نظیر پیش کرتا ہے۔

ویب سائٹ: www.lennar.com

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/481328/Lennar_International_Chris_Marlin.jpg

Previous
Next