Skip to Content

Wednesday, December 13th, 2017

اوکلے اور شان وائٹ نے ایئر + اسٹائل 2010 پیش کردیا

Be First!
by October 22, 2010 Sport, Urdu News

فوٹ ہل رنچ، کیلیفورنیا، 22 اکتوبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

عالمی سنو بورڈنگ مقابلے بیجنگ، چین میں منعقد ہوں گے

اوکلے انکارپوریٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ ادارے نے چین میں ایئر +اسٹائل 2010 ایونٹ پیش کرنے کے لیے سنوبورڈ اور اسکیٹ چیمپئن شان وائٹ سے شراکت داری کرلی ہے۔ ایئر +اسٹائل ایک عالمی معیار کا مقابلہ اور وقت کا سب سے بہتر فری اسٹائل سنوبورڈنگ ایونٹ ہے۔ 4 دسمبر کی نمائش ابھرتی ہوئی چینی مارکیٹ میں سنوبورڈنگ کی پوری صنعت کو داخل ہونے کی راہ ہموار کرے گی۔

( تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20101021/LA86106 )

( تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20101021/LA86106 )

اوکلے چیف ایگزیکٹو کولن بیڈن نے کہا کہ “ہم شان  کے ساتھ اشتراک میں ایئر +اسٹائل 2010 کے لیے بہت پرجوش ہیں ۔ شان صرف ایک عالمی چیمپئن ہی نہیں ، وہ ایک عالمی مثال ہے جو ہر کام کے لیے اپنا خاص منفرد انداز رکھتا ہے۔  شان ایک طویل عرصہ سے اوکلے فیملی کا حصہ ہیں اور یہ ایونٹ ہمیں سپر اسٹار کے تعاون سے کارکردگی اور انداز میں کی گئی اختراعات کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔”

بیڈن نے مزید کہا کہ “چین دنیا میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بڑے متوسط طبقہ ڈیمو – گرافکس میں سے ایک ہے اور چینی نوجوان ایک ثقافتی انقلاب کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ ان نوجوانوں کے تمام اکاؤنٹس پوائنٹ شہری ثقافت، موسیقی اور ایکشن کھیلوں کی طرف منتقل ہورہے ہیں،اور ائیر +اسٹائل ان تمام شعبوں میں موجود ہے۔ ہم سنوبورڈ سے وابستہ جوش و جذبے کو نئی حدود سے روشناس کرائیں گے، اور صنعت اس خطے میں ہمارے نقش قدم پر چلے گی۔” بیڈن نے اختتام کیا۔

شان وائٹ نے کہا کہ “یہ ایک بہت بڑا موقع ہے اور اس کا حصہ ہونا بہت زبردست ہے۔ہم چوٹی کے رائیڈرز کویکجا کررہے ہیں اور عالمی ذہانت دکھا رہے ہیں اور ہم چین سے باہر آنے والی مقامی ذہانت کو بڑھانے کی توقع کرتے ہیں اور ان میں سے کچھ کو ان کے بہترین ایکشن میں دیکھیں گے۔” وائٹ نے گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ “اوکلے کے ساتھ شراکت اور ہمارے سدا ترقی کرنے والا کھیل بیجنگ و چینی  معاشرہ کے ساتھ مجموعی طور پر  بانٹ رہےہیں جو ایک دلچسپ اعزاز ہے۔”

سرمائی کھیلوں کے دوران سنوبورڈنگ ٹیلی ویژن پر تیسرا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا کھیل رہا اور یہ ہر سال اپنی شہرت کے اضافے سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ ایئر + اسٹائل ایونٹ یورپ میں اولمپک کے میدانوں میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اولمپک  اور عالمی چیمپئن معروف فری اسٹائل سنوبورڈنگ مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں ۔ بیجنگ میں 2010 ایونٹ کے لیے مصدقہ رائیڈرز میں ٹورسین ہورگمو، میکل بینگ، جرموند براتن، کازوہیرو “کازو” کوکوبو، سیب ٹوٹس اور ہالڈور ہولگاسن شامل ہیں۔

گوگلز اور سن گلاسز کے خاص ایڈیشن بنانے کے لیے وائٹ نے اوکلے کے ساتھ تعاون کیا اور دونوں ایئر + اسٹائل میں نمایاں ہوں گے۔ شان وائٹ سگنیچر سیریز فریم (ر) (http://www.oakley.com/products/3516/23500)گوگلز ہائی ڈیفی نیشن  آپٹکس (ر) (ایچ ڈی او (ر)) کی شفافیت اور تحفظ پیش کرتے ہیں۔ انوکھے انداز  کے باعث پہچانے جانے والا ڈیزائن نمی جذب کرنے والا تین سطحی فیس فوم آرام کے ساتھ گرد  مخالف اہتمام کے اضافے سے وینٹڈ بلسٹک لینس  کی کارکردگی کو یکجا کرتا ہے۔ اوکلے ہالبروک (ٹی ایم) (http://www.oakley.com/products/6497/23988) سن گلاسز ایچ ڈی او آپٹکس اور تصادم سے محفوظ کے ساتھ آرامدہ کم وزن او میٹر (ر) فریم کے سامان کی شکل مین وائٹ کے امریکی کلاسک  انداز کو ظاہر کرتا ہے۔

ایئر + اسٹائل سواچ ٹکٹ ٹو رائیڈ (ٹی ٹی آر) ورلڈ سنوبورڈ ٹور کا حصہ ہے ۔ ٹی ٹی آر ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا مقصد سنوبورڈ کو اہم عالمی کھیلوں میں مستحکم کرنے کے علاوہ سنوبورڈرزکو اعلیٰ معیار کے مسابقتی مواقع دینا ہے۔ ٹی ٹی آر کا  6 ستاروں والا مقابلہ ہونے کے ناطے ایئر + اسٹائل ایک اعلیٰ سطحی ایونٹ ہے جو رائڈنگ کی بہت اعلیٰ اور ترقی یافتہ سطح کا آئینہ دار ہے۔

شان وائٹ دو بار اولمپک سونے کا تمغہ اور دس بار ایکس کھیلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرچکے ہیں۔ سان ڈیاگو ، کیلیفورنیا میں 1986ء میں پیدا ہونے والے وائٹ نے پہلا غیر پیشہ ورانہ  سنوبورڈ مقابلہ 7 سال کی عمر میں جیتا۔ اس کے بعد سے وہ اپنے ٹرافی کیس کو سلوپ اسٹائل اور سپرپائپ میں حاصل ہونے والے تمغوں سے بھر رہے ہیں۔ اسکیٹ میں ان کی بہادری بھی متاثر کن ہے اور آج وہ اپنے دور کے ایکشن کھیلوں کی انتہائی مشہور شخصیات میں شامل ہیں۔

ادارے کی کھیلوں کی کارکردگی اور طرز زندگی کی مصنوعات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ فرمائیں اوکلے ڈاٹ کام (http://www.oakley.com/sports) اور شان وائٹ کے ساتھ تعاون سے بنائے گئے خاص ایڈیشن  ڈیزائن دیکھنے کے لیے (http://www.oakley.com/search/shaun+white)۔

“اوکلے اینڈ شان وائٹ پریزنٹ ایئر  + اسٹائل” کی مختصر ویڈیو دیکھنے کے لیے ملاحظہ فرمائیں : (http://www.youtube.com/watch?v=TbYcNmDaGYc)

اوکلے انکارپوریٹڈ کے بارے میں

اوکلے دنیا میں کھیلوں کی مصنوعات کے نمایاں برانڈ میں سے ایک ہے جو 1975ء میں قائم ہوا اور اس کا صدر مقام جنوبی کیلی فورنیا میں ہے۔ 600 سے زائد ایجادات کرنے والا  اوکلے اب بھی مسائل تلاش کرنے، ایجادات کے ذریعے ان کو حل کرنے اور ان ایجادات کو فن کی صورت میں ڈھال رہا ہے۔ اس فلسفہ  نے اوکلے کو بازار کا  سب سے بے مثال برانڈ بنا دیا ہے، اختراعت کے علاوہ اسے عالمی سطح کے اولین کھلاڑیوں  کے لیے قابل بھروسہ بنایا تاکہ وہ دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ مقابلہ کرسکیں۔ اوکلے اس کی بے مثال لینس ٹیکنالوجی جیسے اوکلے کے مکمل دھوپ اور علاج کے چشمے میں شامل ہائی ڈیفی نیشن آپٹکس (ر) (ایچ ڈی او (ر)) کے لیے مشہور ہے۔ اوکلے نے دنیا  کے نمایاں کھیلوں کے آئی ویئر برانڈ کی قیادت کی حیثیت کو کپڑے، جوتے اور دیگر اشیاء کے مجموعے میں وسعت دی ہے۔ خاص صارفین پر  نظر رکھتے ہوئے  اوکلے میں مرد اور خواتین دونوں کی مصنوعات شامل ہیں جس کا ہدف کھیلوں کے کارکردگی، فعالیت اور صارفین کی طرز زندگی ہے ۔ اوکلے لکسوٹیکا گروپ (NYSE: LUX; MTA: LUX) کا ماتحت ادارہ ہے ۔ مزید معلومات http://www.oakley.com  پر دستیاب ہیں۔

ذریعہ: اوکلے انکارپوریٹڈ

رابطہ: ڈیان تھبرٹ

اوکلے انکارپوریٹڈ کے پبلک ریلیشنز

+1-949-672-6888

dthibert@oakley.com

منسلک تصویر کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=167868

Previous
Next

Leave a Reply