Skip to Content

Friday, December 15th, 2017

کائنیکٹ کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن: 17 کنٹرولر – فری کھیل کا نومبر میں آغاز ہوگا

Be First!

ریڈمونڈ، واشنگٹن، 18 اکتوبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

خصوصی رقص، کھیل اور پارٹی کے عنوانات کے ساتھ کائنیکٹ پورٹ فولیو کا آغاز عین چھٹیوں کے موقع پر سب کے لیے کچھ پیش کررہا ہے۔

یوگا، زمبا اور رقص۔ اے ہیج ہوگ، سورسیرر اور لائن کب۔ بہت تیز، موگل  اور ریس ٹریکس۔ مائیکروسافٹ کارپوریشن نے آج ایکس باکس 360 کے لیے کائنیکٹ کے کھیلوں کی حتمی فہرست پیش کرنے کے ساتھ ایکشن کی دنیا میں داخل ہونے کے 17 نئے طریقے دریافت کیے ہیں۔ کنٹرولر سے مکمل آزاد کائنیکٹ آپ کو رقص، درستی، دوڑ، کھیل، حرکت، مہم اور پارٹی کھیلوں میں محو کردے گا ، تعطیلات کے تحفوں کی فہرست میں سب کے لیے کچھ پیش کررہا ہے ۔

( لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO )

( لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO )

مائیکروسافٹ گیمز اسٹوڈیو کے کارپوریٹ نائب صدر فل اسپینسر نے کہا کہ “صنعت کے سب سے زیادہ تخلیقی ذہنوں کے ساتھ مل کر ہم کھیلوں کی صف بندی کے ساتھ کائنیکٹ کا آغاز کررہے ہیں جو ایسا تجربہ پیش کرے گا جو اس سے قبل کسی نے نہیں کیا۔ کائنیکٹ اب ایکس باکس کا ایک لازمی جز ہے اور یہ نادر کھیلوں اور مارکیٹ کے لیے پیش ہماری تفریح کی محض پہلی لہر ہے۔”

صنعت کے سب سے بڑے ناشرین کی جانب سے سترہ کائنیکٹ – انیبلڈ کھیل نومبر میں آغاز کریں گے جس میں ای 3 2010ء میں بہترین اصلی کھیل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والا “ڈانس سینٹرل” ( ایم ٹی وی گیمز / ہارمونکس ) بھی شامل ہے۔ “روک بینڈ” فرنچائز کی تخلیق کرنے والے دماغوں کے ذریعےتشکیل دیا گیا “ڈانس سینٹرل” ہر ایک کو آرام چھوڑ کر رقص کے فرش پر  لے جائے گا، یہ موسیقی کے کھیلوں میں ایک بالکل نئے برانڈ کا آغاز ہے۔

ہارمونکس میوزک سسٹم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسرایلکس ریگوپولس نے کہا کہ “ڈانس سینٹرل اپنی طرز کا پہلا کھیل ہے جو کائنیکٹ کے بغیر ممکن نہیں۔ کائنیکٹ غیر معمولی فل-باڈی کھیل کے تجربے کے ساتھ رقص کے طرز میں ایک نئی زندگی کی روح پھونکنے کے قابل بناتا ہے  جس کا ہر کوئی لطف اٹھا سکتا ہے۔”

خاندان کے کھیلنے کی رات ۔ ۔ ۔ کائنیکٹ  کے ٹوئسٹ کے ساتھ

شیر کے بچے کے دوست بنیں ، زمین سے خزانہ جمع کریں یا جادوئی دنیا میں جادو کریں ۔ چاہے “کائنیکٹیملز ” (فرنٹیئر ڈویلپمنٹ لمیٹڈ / مائیکروسافٹ گیم اسٹوڈیو)  میں ایک نئے خاندانی پالتو جانور کو گود لے لیں، یا “کائنیکٹ ایڈونچرز” (گڈ سائنس اسٹوڈیو/ مائیکروسافٹ گیم اسٹوڈیوز)  میں ایک زبردست رافٹنگ کے سفر میں شامل ہوجائیں ایکس باکس کے لیے کائنیکٹ پورے خاندان کے لیے ایک تحفہ ہے جس سے وہ تعطیلات کے موسم کا لطف اٹھا ئیں گے۔

– ہر کائنیکٹ سینسر میں شامل “کائنیکٹ ایڈونچرز” (گڈ سائنس اسٹوڈیو/ مائیکروسافٹ گیم اسٹوڈیوز)، نومبر 4۔ خلائے بسیط میں لے جاتا ہے۔ بہت تیز رفتاری کی سنسناہٹ کا تجربہ کریں۔ پہاڑوں کی چوٹیوں پر مشکل  راستوں سے نمٹیں۔ اور زیر آب رساؤ کا شکار ہونے والی رسد گاہ کو بچانے کے لیے گہرے سمندر میں غوطہ لگائیں – یہ سب اپنے رہائشی کمرے سے۔ “کائنیکٹ ایڈونچرز” کے ساتھ، آپ اپنے انداز سے سنسنی خیز مہمات  میں کئی اقسام کے مختلف مقامات میں جیسے چاہے اچھلیں، چکمہ دیں اور ٹھوکر ماریں ۔ “کائنیکٹ ایڈونچرز” ہر کسی کے لطف کے لیے کچھ بنایا گیا ہے اور کائنیکٹ سینسر اور کائنیکٹ بنڈل کی فروخت کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

– “کائنیکٹیملز” ( فرنٹیئر ڈویلپمنٹس لمیٹڈ / مائیکروسافٹ گیم اسٹوڈیوز) 49.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ) / 59.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ) محاصل کے مخصوص نسخے، نومبر 4۔ “کائنیکٹیملز” دنیا کے چند بہت نایاب جانوروں کے ساتھ پائیدار دوستی قائم کرنے کے لیے بچوں، ان کے والدین اور جانور پسند کرنے والے ہر عمر کے افراد کو مدعو کرتا ہے۔ بالکل اصلی پالتو جانوروں کی طرح آپ کی بلی کا  بچہ دوڑ کر آپ کے پاس آئے گا جیسے ہی وہ آپ کی آواز سنے گا، حکم کا جواب اچھل، لڑھک کر اور بے جان ہو کر دے گا اور جب آپ اس کے کانوں کے پیچھے ہاتھ پھیریں گے تو وہ لطف کے ساتھ آواز نکالے گا۔ “کائنیکٹیملز”کے محاصل کے مخصوص کھیل پیکیج  میں ایک 7 انچ دلکش  کھلونا بھی ساتھ شامل ہے جو نئے کھیل میں جانوروں اور کھلونوں کا قفل کھولتا ہے منتخب خوردہ فروشوں کے پاس خصوصی طور پر دستیاب ہوگا۔

– “گیم پارٹی (ٹی ایم): ان موشن” وارنر برادرز انٹرایکٹو انٹرٹینمنٹ)، 39.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ)، نومبر 18۔ ایکس باکس 360 کے لیے مشہور پارٹی کھیلوں کی ویلیو  سیریز کائنیکٹ میں آئی ہے۔ “گیم پارٹی: ان موشن” 16 کھیلوں کے ساتھ کھلاڑیوں کو حقیقی زندگی  کی چال میں مصروف رکھ کر کھیلوں جیسے ہاپ شوٹ اور ڈارٹس سے لے کر آرکیڈ و پارٹی کھیلوں بشمول روٹبئیر ٹیپر، ٹیبل ہاکی اور دیگر تک ہر سطح کی قابلیت کے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

– “ہیری پوٹر ایند دی ڈیتھلی ہالوز، پارٹ 1 دی ویڈیو گیم” (الیکٹرانک آرٹس / ای اے برائٹ لائٹ)، 49.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ)، نومبر 16۔ “ہیری پوٹر ایند دی ڈیتھلی ہالوز، پارٹ 1 دی ویڈیو گیم”اب تک سب سے چیلنجنگ ہے، شروعات سے اختتام تک ایکشن  اور لڑائی سے بھرپور۔ ہیری کے طور پر کھیلتے ہوئے وولڈیمورٹ کے ہارکروکسز کو تلاش کرنے  اور تباہ کرنے کے لیے شروعات ہی سے آپ بھاگم بھاگ، بلاجھجک اور خطرناک تحقیق کے لیے لڑیں۔ اور صرف ایکس باکس میں 22 خصوصی کائنیکٹ مقابلوں کے ساتھ جادوئی جنگ کے لیے سحر کرنے والے ہتھیاروں کو لیں جہاں آپ کی حرکت جادو کردے گی۔

آرام چھوڑیں اور جم میں آئیں

کائنیکٹ رقص اور تندرستی کے کھیلوں  کی خصوصی رینج کے ساتھ جھولنے، محنت اور قدم اٹھانے کے نئے راستے دیتا ہے۔ “یور شیپ: فٹنس ایوالو” (یوبی سافٹ) میں مارشل آرٹس اور یوگا سے لے کر کئی دیگر حرکات کے ذریعے “دا بگسٹ لوزر الٹی میٹ ورک آؤٹ” (ٹی ایچ کیو) کے مثالی تربیت دینے والے، آپ نے اس سے پہلے کبھی رہائشی کمرہ میں یہ کام نہیں کیا ہوگا۔

– “یور شیپ: فٹنس ایوالو” (یوبی سافٹ)، 49.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ)، نومبر 4۔ ایکس باکس 360 اور “یور شیپ: فٹنس ایوالو” کے لیے کائنیکٹ کے ساتھ آپ سب سے زیادہ جدیددرست ٹیکنالوجی کا  تجربہ کریں گے، اپنی مرضی اور اپنے طریق کار سے۔ جدید ردعمل کا سسٹم آپ کے جسم کی غلط صف بندی کو دیکھ کر آپ کو درست کرنے کی رہنمائی کرتا ہے۔ مشق کو اپنے مطابق کر کے، دوستوں سے مقابلہ کریں اور حقیقی نتائج حاصل کرتے ہوئے اپنی کارکردگی شیئر کریں۔

– “ڈانس سینٹرل” (ایم ٹی وی گیمز / یارمونکس) 49.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ) نومبر 4۔ “راک بینڈ” کے بانیوں کی طرف سے موسیقی کا نیکسٹ جنریشن تجربہ آرہا ہے: “ڈانس سینٹرل” پہلا کنٹرولر – فری، باڈی – ٹریکنگ، مکمل – غرق رقص وڈیو گیم ہے جو آپ کی حرکات کو اگلی سطح پر لے جانے میں مدد کرے گا۔ 90 ضابطوں اور 650 رقص کی حرکات کے ساتھ نوآموزوں اور استاد جیسے تجربے کاروں کے لیے ہر ضابطہ رقص کی اصل ترکیب و ترتیب رکھتا ہے اس کے علاوہ ایک قابل ساؤنڈ ٹریک جو حالیہ پاپ، ہپ ہاپ اور آر اینڈ بی فنکاروں کا حامل ہے۔ آپ صرف رقص کی حرکات نہیں سیکھیں گے بلکہ آپ رقص کی زمین کے مالک بن جائیں گے۔

– “دا بگسٹ لوزر الٹی میٹ ورک آؤٹ” (ٹی ایچ کیو)، 49.99 ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ)، نومبر 4۔ معروف ٹیلی ویژن شو کی بنیاد پر “دا بگسٹ لوزر الٹی میٹ ورک آؤٹ” کا کائنیکٹ میں آنا حقیقی مشق کا تجربہ پیش کرتا ہے۔ رئیل – ٹائم ردعمل فراہم کرنے والے تفاعلی موشن کنٹرول سینسرز کے استعمال سے اپنے تندرستی کے پروگرام کو مکمل کرسکتے ہیں۔ جسم کے تجزیے اور ذاتی مشورے کے نسخے اور اپنے سفر کے راستے کے لیے ویڈیو ڈائری، “دا بگسٹ لوزر الٹی میٹ ورک آؤٹ” تندرستی کھیل یہ سب رکھتا ہے آپ کے وزن میں کمی اور زندگی میں تبدیلی کے لیے۔

– “ڈانس ماسٹرز” (کونامی)، 49.99 ای آر پی ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ) نومبر 4۔ فرنچائز کے رہنما جنہوں نے ڈانس کھیلوں کے جنون  کو شروع کرنے والے کونامی موسیقی اور تال میں ایک بالکل نیا انداز پیش کر رہے ہیں۔ مکمل جسم کے رقص کی اگلی نسل آخر کار یہاں موجود ہے۔

– “ای اے اسپورٹس ایکٹو 2″ (ای اے اسپورٹس)، 99.95 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ)، نومبر 16۔ٹوٹل باڈی ٹریکنگ کے ساتھ “ای اے اسپورٹس ایکٹو 2″ نے دل کی رفتار جانچنے والے وائرلیس  مانیٹر کے ذریعے درست تندرستی کے نتائج دینے کے لیے موشن ٹریکنگ کو کائنیکٹ اور دل کی رفتار کے ڈیٹا کو یکجا کردیے ہیں۔ استعمال کنندہ اپنی مشق کے ڈیٹا کو دیکھنے اور آن لائن جڑے ایکس باکس 360 کنسولز سے خودکار اپلوڈنگ کے ذریعے اپنی ذاتی ای اے اسپورٹس کی پروفائل میں شیئر کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔

– “زومبا فٹنس (ر)” (میجسکو)، 49.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ)، نومبر 18۔ اپنے طرز کے واحد رقص زومبا فٹنس (ر) کے ساتھ پارٹی میں تیز – توانائی لاطینی  اور بین الاقوامی موسیقی کی مشق  کے لیے شامل ہوں! اپنی تال ڈھونڈیں اور زومبا استاد کے پسندیدہ جینا گرانٹ، تانیا بیئرڈسلے سے آگے جائیں اور زومبا کے خالق بیٹو راہنمائی کریں گے 30 طریقوں کی جو محنت میں آپ کا کام کریں گے اور آپ کو یہ بھلادیں گے کہ آپ ورزش کررہے ہیں۔

کو –اوپ یا کمپیٹ؟ انتخاب آپ کا ہے

کھیلوں کی پہلی نسل کے ساتھ زمین پر قدم آگے بڑھائیں جو آپ کے مکمل جسم کو  کنٹرولر میں بدل دے گا۔ فٹ بال کھیلنا چاہتے ہیں؟ کائنیکٹ کے ساتھ آپ اپنے پیر استعمال کرسکتے ہیں – اپنے انگوٹھے نہیں! ایکس باکس لائیو پر آپ اکیلے اپنی صلاحیتیں استعمال کریں یا اپنے دوستوں سے گھر پر یا باہر مقابلہ کریں۔ سمندر کنارے والی بال، مکے بازی، برف پر پھسلنا اور مزید – کائنیکٹ ہر ایتھلیٹ کے لیے کچھ پیش کرتا ہے۔

– “کائنیکٹ اسپورٹس” (ریئر / مائیکروسافٹ گیم اسٹوڈیوز) 49.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ)، نومبر 4۔ پہلا کنٹرولر – فری کھیل ہے جو ایکس باکس لائیو پر جسمانی طور پر دستوں سے مقابلہ کرنے  کی اجازت دیتا ہے، “کائنیکٹ اسپورٹس” بہت زیادہ حقیقی ہے، آپ اپنے بالوں کے قریب ہوا محسوس کرسکیں گے  جیسے آپ اڑ رہے ہوں اور والی بال میں جیتنے کے لیے اپنے پنجوں پر کھڑے ہو کر آپ درست انداز میں ٹھوکر مار سکتے ہیں اور پھینک سکتے ہیں۔ چھ مکمل کھیلوں کے ساتھ – فٹ بال، سمندر کنارے والی بال، ٹریک اینڈ فیلڈ، مکے بازی، باؤلنگ اور ٹیبل ٹینس – “کائنیکٹ اسپورٹس” ٹیم کے مقابلے میں ٹیم سے کھیلنے کا واحد نام ہے، جو پورے خاندان کو باہمی مقابلہ کی طرز پر تیز-قدموں سے کھیلنےکی اجازت دیتا ہے۔

– “ڈیکا اسپورٹس فریڈم” (ہوڈسن انٹرٹینمنٹ)، ٹی بی اے قیمت، تعطیلات 2010۔  ہوڈسن انٹرٹینمنٹ  کھیلوں کو اگلی نسل میں لے جارہا ہے 10 کھیلوں کے ایونٹس کے ساتھ جو آپ  “ڈیکا اسپورٹس فریڈم” میں اپنے جسم کو استعمال کرتے ہوئے کھیلیں گے۔ نگران ضروری نہیں  – بس اپنے جسم کو ایسے حرکت دیں جیسے آپ حقیقی زندگی میں کھیل کھیلتے ہیں۔ اپنی جیت کی راہ کے لیے اسپن، تھرو اور اسمیش کرین بشمورل تمام ایونٹس: ٹینس، مکے بازی، تیراندازی، پینٹ بال، سمندر کنارے والی بال، ڈاج بال، کینڈو، برف میں پھسلنا، برف کے تختوں کو پار کرنا اور چاہےبرف میں پھسلیں۔

– “موشن اسپورٹس (ٹی ایم)” (یوبی سافٹ)، 49.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ)، نومبر 4۔ اپنے دوستوں کو پکڑیں اور رہائشی کمرے میں پہنچیں – یہ “موشن اسپورٹس” کی وسیع دنیا میں داخل ہونے کا وقت ہے۔ سپر جی سلالوم کی ڈھلان میں دوڑ لگائیں، ایک حیران کن پینلٹی کک لگا کر اسکور کریں، ڈک-اور-رن اپنے راستے میں کھیل جیتنے کے لیے ٹچ ڈاؤن کریں، یا چیمپ پر مکےماریں اپنی صلاحیتوں کی آزمائش کے لیے 40 سے زائد حیرت انگیز کھیلوں کے مقابلوں میں۔ “موشن اسپورٹس” کی لائیو کمنٹری آپ کی ضربوں اور چھوڑنے کو دیکھے گی جیسے آپ مقابلے کریں مقامی ہیرو سے لے کر عالمی کھیلوں کے عجوبے تک۔

تھرل، اسپرل اینڈ آل – آوٹ ایکشن

اپنی اڈرینالائن  ہارموں کو نئے ، کنڑولر-فری طریقے سے دوڑنے اور گرجنے کے لیے تیار کریں۔ کائنیکٹ نے آپ اور آپ کے کھیلوں کے درمیان رکاوٹ کو مٹا دیا ہے، فعالیت اور جوش جس کا تجربہ اس سے قبل کبھی نہیں کیا ہوگا۔

– “کائنیکٹ جوائے رائیڈ” (بگ پارک / مائیکروسافٹ گیم اسٹوڈیوز)، 49.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ)، نومبر 4۔ پہلا کنٹرولر – فری دوڑ کا کھیل “کائنیکٹ جوائے رائیڈ” آپ اور آپ کے دوستوں کو آپ کی زندگی کے سفر پر لے جائے گا – کسی ڈرائیونگ اجازت نامہ کی ضرورت نہیں۔ “کائنیکٹ جوائے رائیڈ”نے صحرائی دوڑ کی جذباتیت کو مکمل جسم کھیلوں کی آسان تفریح کے ساتھ یکجا کردیا ہےجو ایکس باکس 360 کے لیے صرف کائنیکٹ کے ساتھ ممکن ہے۔ ایکس باکس لائیو پر اکیلے جائیں یا آٹھ کھلاڑیوں تک کے ساتھ دنیا کو حاصل کرلیں(1)۔

– “اڈرینالین مسفٹس” (کونامی) ، 49.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ) نومبر 4۔ “اڈرینالین مسفٹس” کھلاڑیوں کو سنسنی خیر ترچھے اسٹینس، حیرت انگیز ماحول میں جنگ کے ساتھ ناقابل یقین انوکھی دنیا میں پہنچادیتا ہے۔ یہ صرف ایک دوڑ نہیں ہے، بلکہ ایک جنگ ہے۔

– “فائٹرز انکیجڈ” (یوبی سافٹ)، 49.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ)، نومبر 4۔ پہلے سر کو تھام لیں غیر قانونی لڑائی کے مقابلے کی بداخلاق دنیا میں جانے کے لیے، جہاں آپ جنگ میں اوپر جانے کے لیے اپنے جسم کا ہر عضو استعمال کرسکتے ہیں۔ خفیہ مقابلے میں مجبوراًسیمسن  اپنے والد، مکے بازی کے سابق چیمپئن، سے سیکھا ہواضرور استعمال کرے گا جب ظالم جنگجو کے خلاف مقابلہ کرے گا  جس نے اسے گرانے کے لیے سنگدلی سے کئی قسم کے مارشل آرٹس حملے اس کے اوپر کر دیے تھے۔نہ بندوق۔ نہ بلیڈ۔ آپ کا جسم ایک مہلک ہتھیار ہے۔

“سونک فری رائڈرز (ٹی ایم)” (سیگا) 49.99 ڈالر آئی آر پی (امریکا)، نومبر 4۔ ایکس باکس 360 کے لیے “سونک” دوسرے سے مختلف ایک ایکشن – پیکڈ تجربے میں کائنیکٹ کے اندر داخل ہوگیا ہے ۔آپ اپنے بورڈ پر اچھل کر اور ہارمونز کو تقویت دینے والی دوڑوں میں حصہ لے کر اپنے پسندیدہ کردار کا روپ دھار سکتے ہیں– فیولڈ دوڑسخت مقابلے کے خلاف۔ پہلی بار، مکمل – حرکت کرتے ہوئے جسم کو اپنے لئے کئی اقسام کے حیرت انگیز راستوں پر لے جانے کے لئے ٹوئسٹ اور ٹرن  کریں ۔

ناقابل یقین ویلیو

تعطیلات میں “دا نٹ کریکر” دیکھنے کے چار ٹکٹ سے بھی کم قیمت میں، کائنیکٹ ایک تحفہ ہے جو رہائشی کمرہ میں اور دوستوں کے ساتھ پورے سال تک قہقہوں، دوستی، اور خوشی کے تجربے کا احساس جگائے گا۔ آل-ان-ون ایکس باکس 360 4 جی بی کنسول کے ساتھ کائنیکٹ میں نیا ایکس باکس 360 4 جی بی کنسول، کائنیکٹ سنسر  اور:کائنیکٹ ایڈونچرز شامل ہیں  کی قیمت 299.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ)۔ یا وہ افراد جو گھر پر ایکس باکس 360 کنسول (2) رکھتے ہیں، ایک اسٹینڈ – الون کائنیکٹ برائے ایکس باکس 360 149.99 ڈالر ای آر پی (ریاستہائے متحدہ امریکہ) قیمت پر شامل ہیں کائنیکٹ سینسر اور “کائنیکٹ ایڈوانچرز” اور دنیا بھر میں گھروں پر 42 ملین ایکس باکس 360 کنسولز کے ساتھ کام کرتا ہے۔

حیرت انگیز تفریح

گیم کھیلنے سے کچھ آگے کی چیز کائنیکٹ نئے جادوئی طریقے سے زندگی میں تفریح لاتا ہے ، کنٹرولر – فری ٹی وی، فلمیں، موسیقی اور کھیلوں کو پیش کرنے کے ساتھ رہائشی کمرے کے آرام سے ویڈیو چیٹ کے ذریعے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ربط قائم کرتا ہے۔ ایکس باکس لائیو کے ساتھ صرف “ایکس باکس، پلے” کہہ کر 1080پی ہائی ڈیفی نیشن فلم کی طرف چلے جائیں، یا زیون کے لاکھوں گانوں کو صرف اپنے ہاتھوں کی حرکت کے ذریعے چلائیں۔ فلموں کے بف، موسیقی کے دلدادہ، کھیلوں کے ماہر اور کھلاڑی کے لیے کٹنگ – ایج تجربے  جیسے کائنیکٹ اور ایکس باکس 360 اس چھٹی میں مستقبل کے گھر کا رہائشی کمرہ لارہے ہیں ۔

ایکس باکس 360 کے بارے میں

ایکس باکس 360 ایک اعلیٰ گھریلو تفریح اور ویڈیو کھیل سسٹم، اس نومبر کائنیکٹ کے ساتھ ایکس باکس 360 ہمیشہ کے لیے سوشل گیمنگ اور تفریح کے ساتھ چلانے کے ایک مکمل نئے انداز– نگران ضروری نہیں میں تبدیل ہوچکا ہے۔ ایکس باکس 360 بہترین اور وسیع ترین کھیلوں کا گھر بن جانے کے ساتھ سات سب سے بڑی آن-ڈیمانڈ موسیقی کی لائبریری، اسٹینڈرڈ اور ہائی – ڈیفینیشن فلموں، ٹی وی شوز اور ڈجیٹل گیمز سب ایک ہی جگہ پر۔ رہائشی کمرے کا تفریح مقام، ایکس باکس 360 ناقابل شکست مواد کو 25 ملین ایکس باکس لائیو اراکین کے نمایاں سوشل نیٹ ورک کو  لامحدود تفریحی تجربے کو یکجا کرتا ہے جو کہ گھر پر اور پوری دنیا میں شیئر کیے جاسکتے ہیں۔ ایکس باکس 361 کے بارے میں مزید معلومات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں http://www.xbox.com۔

مائیکرسافٹ کے بارے میں

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (Nasdaq: MSFT) سافٹ ویئر، خدمات اور حل پیش کرنے میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے اور افراد اور کاروباری اداروں کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے میں مدد دیتا ہے۔

(1) آن لائن ملٹی پلیئر کے لیے ایکس باکس لائیو گول ممبرشپ درکار ہے۔

(2) 190 ایم کی اسٹوریج درکار

(3) ویڈیو چیٹ، زیون پاس موسیقی، ایکس باکس لائیو پر ای ایس پی این، اور رواں 1808پی ایچ ڈی کے لیے ایکس باکس لائیو گولڈ ممبرشپ اور مزید تصدیق اور / یا ضروریات کے لیے درخواست کی جاسکتی ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

رابطہ: ڈائرا آرنز،

+1-206-664-7804،

deaira.irons@edelman.com یا

برینا ولسن،

+1-206-268-2285،

breanna.wilson@edelman.com،

دونوں از ایڈلمین برائے مائیکروسافٹ کارپوریشن

ہدایت برائے مدیران: مائیکروسافٹ کی جانب سے معلومات ، خبریں اور تناظر کے لیے  مائیکروسافٹ نیوز سینٹر http://www.microsoft.com/news  ملاحظہ کیجیے۔ اس اعلامیہ کے اجراء کے موقع پر ویب روابط، ٹیلی فون نمبرز اور خطابات درست کیے گئے تھے لیکن ممکن ہے کہ یہ تبدیل ہو گئے ہوں۔ صحافی اور تجزیہ کار مزید مدد کے لیے مائیکرو سافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا فہرست http://www.microsoft.com/news/contactpr.mspx میں موجود دیگر متعلقہ روابط  سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Previous
Next

Leave a Reply