Skip to Content

Wednesday, January 17th, 2018

ٹائیگر ووڈز نچلی سطح کی فیس بک چندہ مہم میں آنے والے ہر ڈالرز کے برابر رقم دیں گے

Be First!

ووڈز واشنگٹن ڈی سی میں خود سے ملاقات، پرو-ایم میں کھیلنے اور خصوصی سبق حاصل کرنے کے لیے متحرک ترین فنڈریزر کو ذاتی طور پر مدعو کر رہے ہیں

اروین، کیلیفورنیا، 2 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

فیس بک پر جائیے اور ٹائیگرووڈزاور ان کے پرستاروں کی فوج کا ساتھ دیجیے جو 10 مستحق طلبہ کے کالج میں داخلے کے لیے رقوم اکٹھی کر رہے ہیں۔ پیر 2 اپریل کو ٹائیگر اور ان کی فاؤنڈیشن نے ایک بے مثال چندہ مہم کا باضابطہ آغاز کیا جہاں پرستاد ارل ووڈز اسکالرشپ پروگرام کے تحت 10 مستحق طلبہ کو کالج بھیج سکتے ہیں۔ 2006ء میں قائم کردہ اس منصوبے میں ٹیوشن، مالی مدد، داخلہ مشاورت، متعین استاد، خصوصی انٹرن شپس اور منصوبے میں منظور کیے گئے اسکالرز کی ورکشاپس شامل ہیں۔

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اثاثہ ملاحظہ کرنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/mnr/55493-tiger-woods-foundation-facebook-fundraiser-campaign-earl-woods-scholarship

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120402/MM79855)

ووڈز نے کہا کہ “ایک چیز جس کا بہت سارے لوگ ادراک نہیں کرپاتے کہ پہلے کالج گریجویٹ کا اپنے پورے اہل خانہ پر کتنا بڑا اثر ہوتا ہے۔ ایک مرتبہ یہ سلسلہ ٹوٹ جائے ، تو شکستہ ہو جاتا ہے۔ چھوٹے بہن بھائی، بچے اور پوتے اس کار نمایاں کو انجام دینے والے پہلے بچے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس قسم کی تبدیلی ہماری عالمی برادری پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ پرستاروں اور حامیوں کے ایک ناقابل یقین نیٹ ورک کا حصہ ہوں جو تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور یہاں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو مدد کرنا چاہیں گے۔”

چندہ مہم ٹائیگر کے ذاتی فیس بک صفحے پر موثر فنڈریزر (FundRazr) ایپلی کیشن کے ذریعے چلائی جائے گی۔ دنیا بھر سے شرکا اسکالرشپ پروگرام میں ایک ڈالر جتنی معمولی رقم کا حصہ بھی ڈال سکتے ہیں۔ ہر جمع ہونے والے ڈالر کے برابر رقم ووڈز ذاتی طور پر پیش کریں گے اور تمام جمع شدہ رقم براہ راست ارل ووڈز اسکالرز میں جائے گی۔ چھ ہفتوں کی مہم، جو آج سے شروع ہو رہی ہے، 14 مئی 2012ء کو مکمل ہوگی۔

ووڈز نے کہا کہ “یہاں نوجوان افراد کی پوری نسل ہے جو تعلیم کو غربت اور مشکلات کے ایام سے نکلنے کا راستہ سمجھتی ہے۔ یہ بہت باصلاحیت بچے ہیں، لیکن یہ کالج کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اس مہم کے بارے میں سب سے اہم چیز ہے یہ کہ ایک چھوٹی سی رقم بہت بڑا فرق پیدا کر سکتی ہے۔ اگر کافی تعداد میں پرستار محض چند ڈالرز کا حصہ ڈال سکیں، تو اس کے اثرات نسلوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ یہ 10 دانشوروں سے کہیں زیادہ بڑاہے۔”

ووڈز ذاتی طور پر متحرک ترین فنڈریزر کو موسم گرما میں واشنگٹن ڈی سی میں اے ٹی اینڈ ٹی نیشنل میں شرکت کے لیے مدعو کر رہے ہیں، کہ وہ 27 جون بروز بدھ کانگریشنل کنٹری کلب میں پرو-ایم میں حصہ لیں۔ انہیں ایک ووڈز کے ساتھ ایک نجی سبق میں شامل ہونے کا موقع بھی ملے گا۔ اس دعوت نامے میں اعزازی ہوائی کرایہ اور رہائش گاہ شامل ہوں گی۔

ارل ووڈز اسکالرشپ پروگرام ارل ووڈز کی زندگی کو خراج تحسین پیش کرنے اور نوجوانوں کو اپنے خواب پورے کرنے میں مدد دینے سے وابستگی کا ایک طریقہ ہے۔ اورنج کاؤنٹی میں پانچ وظیفہ خواروں کے ساتھ شروع ہونے والی اس فاؤنڈیشن کا منصوبہ اب دنیا بھر سے 60 اسکالرز تک پھیلنے کا ہے۔

www.tigerwoodsfoundation.org

رابطہ: ایملی ٹیلر، ٹائیگر ووڈز فاؤنڈیشن ، etaylor@tigerwoodsfoundation.org، یا ریچل ریس، ٹائیگر ووڈز فاؤنڈیشن، , rrees@tigerwoodsfoundation.org، +1-949-725-3003

Previous
Next

Leave a Reply