Skip to Content

Friday, June 22nd, 2018

اے جی آئی-شورووڈ نے شورووڈ ڈی میکسیکو کی ملکیت مستحکم کر لی

Be First!

معروف پیکیجنگ حل فراہم کنندہ نے لاطینی امریکہ میں ترقی کی توقع کے ساتھ میکسیکو کے ماتحت ادارے میں بچ جانے والے معمولی حصص حاصل کر لیے

اسٹیم فورڈ، کنیکٹی کٹ، 9 اپریل 2012ء/–

خصوصی پیکیجنگ تیار کرنے والے معروف عالمی ادارے اے جی آئی-شورووڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے میکسیکو میں اپنے ماتحت ادارے شورووڈ ڈی میکسیکو میں معمولی حصص یافتگان کے ایکوئٹی حصص خرید لیے ہیں۔ ایکوئٹی خریداری کے نتیجے میں شورووڈ میکسیکو اب اے جی آئی-شورووڈ کے بین الاقوامی آپریشنز کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ بن گیا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120409/LA83819LOGO)

شورووڈ ڈی میکسیکو لاطینی امریکہ میں اعلیٰ معیار کے پیکیجنگ حل کے خواہاں کلیدی کثیر القومی صارفین کے لیے شورووڈ کی مددکرنے کی خاطر 2008ء میں کارپوریٹیوو کارٹوگراف ایس اے ڈی سی وی کے ساتھ مل کر تخلیق کیا گیا تھا۔ ایگواکالنتے کے شہر و ریاست میں واقع شورووڈ ڈی میکسیکو کی جدید آئی ایس او-9002 مستند تنصیب آف سیٹ لیتھوگرافک اور روٹوگریور چھاپہ خانوں، اور ساتھ ساتھ فنشنگ آلات سے مزین ہے۔ آج کاروباری ساخت گر حسن و ذاتی دیکھ بھال، میٹھی اشیا، صحت عامہ اور تمباکو مارکیٹ کے شعبوں کے صارفین کے لیے پیکیجنگ تیار کر رہا ہے۔

اے جی آئی-شورووڈ کے صدر اور سی ای او مائیک یوکروپینا کے مطابق یہ فیصلہ اے جی آئی-شورووڈ کی خطے سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ “ہماری مرکزی حکمت عملیوں میں سے ایک یہ ہے کہ ان علاقوں میں کاروبار کو توسیع  دی جائے جہاں ہمارے صارفین بڑھ رہے ہیں، اور دنیا کے مختلف حصوں میں ویلیو-ایڈڈ پیکیجنگ کے لیے اُن کی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے۔ شورووڈ ڈی میکسیکو کی مکمل ملکیت کا حصول نہ صرف میکسیکو و لاطینی امریکہ میں بڑھتے ہوئے کاروبار کے حوالے سے ہماری سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ یہ ہمیں اگلے 15 ماہ سے زائد کے عرصے میں شورووڈ ڈی میکسیکو کی صلاحیتوں اور گنجائش کو بڑھانے ضروری وسعت بھی فراہم کرتا ہے۔”

اس سودے سے قبل کارپوریٹوو کارٹوگراف شورووڈ ڈی میکسیکو کی عمارت کا مالک تھا۔ اس سودے کے نتیجے میں شورووڈ ڈی میکسیکو  اس تنصیب کو حاصل کرے گا اور کارپوریٹوو کارٹوگراف اپنے بقیہ آپریشنز کو اگلے 15 ماہ میں ایگواکالنتے تنصیب سے نکال لے گا۔ شورووڈ ڈی میکسیکو تقریباً 400 کارپوریٹوو کارٹوگراف ملازمین کو حاصل کرنے کی توقع رکھتا ہے اور اپنے آپریشنز کو توسیع دینے کے لیے ساخت گری کی مزید گنجائش حاصل کرے گا۔

اے جی آئی-شورووڈ امریکہ اور اے جی آئی-شورووڈ  انٹرنیشنل پر مشتمل اے جی آئی-شورووڈ ایک خصوصی عالمی پیکیجنگ پلیٹ فارم ہے جو صارفی مصنوعات تیار کرنے والے معروف  عالمی اداروں کے لیے جدید مصنوعات تیار کرتا ہے۔ادارہ جن کلیدی صارفی پیکیجنگ شعبوں کو خدمات فراہم کرتا ہے ان  میں تفریح و ابلاغ، تمباکو، حسن   ذاتی دیکھ بھال، زیبائش و آرائش اور خوشبویات، صحت عامہ و ادویات سازی، صارفی برقی مصنوعات، گالف، میٹھی اشیا اور خصوصی غذائی، مشروباتی اور خصوصی پرنٹنگ شامل ہیں۔اے جی آئی-شورووڈ امریکہ اور اے جی آئی-شورووڈ انٹرنیشنل دنیا بھر میں مجموعی طور پر تقریباً 4,000 ملازمین کا حامل ہے، شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکہ میں 22 ساخت گری تنصیبات اور آٹھ تخلیقی خدمات کے دفاتر چلا رہا ہے۔

اے جی آئی-شورووڈ اور اس کی مصنوعات و خدمات کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.agishorewood.com

روابط:

مائیک یوکروپینا، اے جی آئی-شورووڈ، 203.541.8168، michael.ukropina@agishorewood.com

کین اسٹولٹز، اسٹولٹز مارکیٹنگ گروپ، 208.388.0766، kens@stoltzgroup.com

Previous
Next

Leave a Reply