Skip to Content

Saturday, February 24th, 2018

اسکویر سینڈرز نے سنگاپور میں دفتر کھول لیا

Be First!

سنگاپور، 11 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا/–

اسکویر سینڈرز کو گزشتہ ہفتے اٹارنی جنرل کے چیمبر سے سنگاپور میں دفتر کھولنے کا اجازت نامہ حاصل ہو چکا ہے۔

سنگاپور دفتر کی سربراہی اگناشیس ہوانگ کریں گے، اور انہیں تین وکلا کی ٹیم کی مدد حاصل ہوگی۔ دفتر بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں پر کثیر القومی اداروں، حکومتوں اور بینکوں کی نمائندگی کرے گا جن میں سرکاری-نجی شراکت داریوں کے منصوبے، بین السرحدی مالی لین دین، بین الاقوامی ثالثی، مالیاتی انتظامات اور سنگاپور، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں کارپوریٹ تشکیل نو شامل ہیں۔ ٹیم توانائی، بنیادی ڈھانچے اور وسائل کے شعبوں میں خصوصی مہارت کی حامل ہے۔

سنگاپور دفتر کا آغاز ایشیا بحر الکاہل میں پیشرفت کی اسکویر سینڈرز کی حکمت عملی کا کلیدی جز ہے۔ فروری میں عالمی قانونی پریکٹس نے شراکت داروں ماؤ تونگ اور پیٹر چاؤ اور تین دیگر وکیلوں کی ٹیم کو ہانگ کانگ میں تعینات کیا اور کوریا میں بھی ایک دفتر کھولنے کے ارادے کا اعلان کیا۔

اسکویر سینڈرز کے چیئرمین اور گلوبل سی ای او جیمز جے میورم نے کہا کہ “سنگاپور ایشیا میں ایک اہم تجارتی مرکز اور خطے کی متحرک ترین معیشتوں میں سے ایک ہے۔

“سنگاپور انڈونیشیا اور بھارت جیسی تیزی سے ابھرتی ہوئی دیگر معیشتوں کے لیے ایک دروازہ فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹوکیو، بیجنگ، شنگھائی، ہانگ کانگ اور آسٹریلیا میں پرتھ کے بعد ایک فطری اضافہ ہے، جو ایشیا بحر الکاہل خطے میں قانونی خدمات فراہم کرنے والا رہنما ادارہ بنانے کی حکمت عملی پر قائم ہیں۔”

اگناشیس ہوانگ نے کہا کہ “میں اسکویر سینڈرز میں شمولیت اور مارکیٹ میں حقیقی آرزو کے ساتھ ایک عالمی قانونی پریکٹس کے لیے سنگاپور میں دفتر کھولنے کا موقع ملنے پر خوش ہوں۔ سنگاپور جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے لیے لانچ پیڈ ہے، خصوصا توانائی اور وسائل کے شعبے میں، جو ہماری ٹیم اور ادارے دونوں کے لیے  مستند تجربے کا شعبہ ہے۔

“وقت کے ساتھ ہم دفتر کو مزید پھیلانا چاہیں گے، خصوصاً بین السرحدی مالی سودوں اور بین الاقوامی ثالثی کے شعبوں میں۔”

اسکویر سینڈرز ایشیا کے پریکٹس کوآرڈی نیٹر کین کوروسو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “سنگاپور میں دفتر کا اضافہ نہ صرف جغرافیائی بلکہ توانائی اور قدرتی وسائل بلکہ بین السرحدی ایم اینڈ اے، ثالثی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں اپنی موجودہ قوتوں کو بڑھاوا دینے کی خواہشوں کے باعث بھی اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ اگناشیس اور ان کی ٹیم ایشیا میں چین، بھارت اور انڈونیشیا سے لے کر تھائی لینڈ اور ویت نام میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں کام کر چکی ہے۔ وہ بہت تعظیم کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور ہم ادارے میں ان کا خیرمقدم کرنے پر بہت خوش ہیں۔

ذریعہ: اسکویر سینڈرز

Previous
Next

Leave a Reply