Skip to Content

Saturday, February 24th, 2018

چینگ ڈو پانڈا اویئرنیس ویک کے اجرا کے ساتھ پانڈا-مونیم لندن میں

Be First!

چینگ ڈو، چین، 5 جولائی 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا/ایشیانیٹ پاکیستان–

4 جولائی  سے ٹریفالگر اسکوائر کے وسط میں تائی-چی متاثرہ رقص دکھانے والے 108 ملبوس پانڈوں کی کارکردگی کے ساتھ پانڈا اویئرنیس ویک (PAW) کا بین الاقوامی اجراءہو گیا ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120704/CN34711)

پی اے ڈبلیو، جسے پانڈا ماہر اور جنگلی حیات پر ٹی وی میزبان نائجل مروین کی مدد حاصل ہے، کو جنوب مغربی چین کے سیچوان صوبے کے دارالحکومت چینگ ڈو میں بڑے پانڈوں کی پرورش اور ان پر تحقیق کے لیے قائم کردہ عالمی شہرت یافتہ مرکز چینگ ڈو ریسرچ بیس آف جائنٹ پانڈا بریڈنگ (چینگ ڈو پانڈابیس) کی جانب سے شروع کیا گیا۔ پی اے ڈبلیو کا مقصد پانڈا کے بچاؤ اور دنیا کی سب سے زیادہ خطرے میں موجود نسل کو حفاظت فراہم کرنے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔

اس ہفتے کی پی اے ڈبلیو سرگرمی 6 جولائی تک لندن میں ہوگی، اور اس میں پانڈا کو کوونٹ گارڈن میں ایک “پانڈا پارٹی” کی میزبانی کرتے، لندن انڈرگراؤنڈ میں گھومتے اور شہر کے مشہور  ترین مقامات پر پھرتے دیکھا جائے گا۔ 108 پانڈا ملبوسات پہنے یہ افراد چینگ ڈو پانڈا بیس میں اس وقت موجود 108 پانڈوں کے نمائندہ ہیں، یہ بیس بڑے پانڈا کی آبادی میں اضافے، ان کو بچانے اور قدرتی ماحول میں ان کی واپسی میں مدد میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

یہ سال چینگ ڈو پانڈا بیس کی 25 ویں سالگرہ کا سال ہے، 1987ء میں قائم ہونے والی اس بیس میں تب جنگل سے بچائے گئے 6 پانڈے رکھے گئے تھے۔ تحفظ کے مخصوص طریقے کے ذریعے چینگ ڈو اب دنیا میں اسیر پانڈوں کی نسل افزائی کی سب سے زیادہ آبادی رکھتا ہے، اور اس کا مقصد اگلے 10 سالوں میں 108 سے 150 پانڈوں تک پہنچنا ہے۔

پی اے ڈبلیو کے دوران نائجل مروین اور چینگ ڈو کے پانڈا ماہرین، ملبوس پانڈوں کے ساتھ، لندن کے پرائمری اسکولوں کا دورہ کریں گے تاکہ بچوں کو بڑے پانڈوں کو بچانے کی اہمیت کے بارے میں شعور دے سکیں اور متاثر کر سکیں اور بتا سکیں کہ وہ چینگ ڈو کی جاری کوششوں میں کس طرح کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پی اے ڈبلیو ایک دیرپا میراث قائم کرنے سے وابستہ ہے – یہ برطانیہ بھر میں پرائمری اسکولوں کے “پانڈا پال” ایجوکیشن پروگرام میں شریک ہونے کو بھی ممکن بنا رہی ہے، جہاں اسکول روزانہ پانڈوں کے ایک منتخب گروپ کی صحت، بہبود اور نشوونما کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے سائن اپ ہو سکتے ہیں تاکہ لندن میں اسکولوں اور چین میں چینگ ڈو پانڈا بیس کے درمیان جاری دلچسپی اور بامعنی تعلق کو مضبوط کیا جا سکے۔

چینگ ڈو پانڈا بیس میں اپنے کام اور پی اے ڈبلیو کے باضابطہ سفیر کی حیثیت کے بارے میں نائجل مروین نے کہا کہ “اگست 2010ء میں میں نے چینگ ڈو پانڈا بیس کا دورہ کیا اور یہ ایک شاندار تجربہ تھا جو اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ میں چینگ ڈو پانڈا کے پہلے مغربی سفیر کا حقدار بنایا گیا۔ پانڈا میرے لیے عمر بھر کی آرزو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے اس موقع کو حاصل کیا اور لندن میں پانڈا اویئرنیس ویک کے اجرا میں شامل ہوا۔

“مجھے یقین ہے کہ پی اے ڈبلیو کے دوران کیا گیا تمام زبردست کام چينگ ڈو شہر، خصوصاً چینگ ڈو پانڈا بیس کے شاندار کاموں پر روشنی ڈالی گا، اور بدلے میں دنیا کی خطرے کی زد میں موجود نسلوں میں سے ایک بڑے پانڈے  کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں مدد دے گا۔”

ڈائریکٹر چینگ ڈو پانڈا بیس ڈاکٹر چینگ چی ہی نے کہا “چینگ ڈو پانڈا بیس لندن میں پانڈا اویئرنیس ویک کے اجرا پر بہت پرجوش ہے کیونکہ 2012ء کے آغاز سے قبل دنیا کی توجہ اس شہر کی جانب ہے۔

“ہمارا حتمی ہدف پانڈوں کو اپنے قدرتی ماحول میں واپس بھیجنا اور جنگل میں رہنے والے بڑے پانڈوں کی تعداد بڑھانا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ پانڈا اویئرنیس ویک ہمیں پانڈوں کے تحفظ اور اس خاص مقصد کے لیے نئے حامیوں کو ڈھونڈنے میں مدد کے لیے موثر معاونت فراہم کرے گا۔”

پی اے ڈبلیو کا باضابطہ اجرا 4 جولائی کو کوونٹ گارڈن کے وسط میں قائم بمبو ہاؤس میں ایک خصوصی استقبالیہ میں ہوگا جس میں چینگ ڈو اور لندن سے اہم مہمان شرکت کریں گے۔

رابطہ: ایوون، +86-186-0289-2980، panda_paw@yahoo.cn

Previous
Next

Leave a Reply