Skip to Content

Saturday, May 26th, 2018

یوریل گروپ جی آئی ای نے گلوبل اور سلیکٹ پاسز کی فروخت میں اضافہ رپورٹ کر دیا

Be First!

یوتریخت، نیدرلینڈز، 18 جولائی 2012ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان–

یوریل پاسز کی مارکیٹنگ اور مینجمنٹ سے وابستہ ادارے یوریل گروپ جی آئی ای نے رپورٹ دی ہے کہ جنوری سے مئی 2012ء تک یوریل پاس کے ساتھ 183,000 غیر یورپی باشندوں نے سفر کرنے کی آزادی کا لطف اٹھایا۔ 2011ء کے مقابلے میں یوریل گلوبل پاس کی فروخت میں 9.4 اور یوریل سلیکٹ پاس کی فروخت میں 5.0 فیصد اضافہ ہوا۔

یوریل گروپ کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر اینا دیا اے سیکساس کہتی ہیں کہ “2012ء کے پہلے پانچ ماہ میں ہم یوریل گلوبل اور یوریل سلیکٹ پاس دونوں کی فروخت میں اضافہ دیکھ کر خوش ہوئے اور ہمیں امید ہے کہ یہ ابتدائی اشاریہ ہے کہ صارفی سفرواپسی کے سفر پر ہے۔ یوریل پاس یافتگان لازماً  محسوس کیا ہوگا کہ گلوبل پاس اور سلیکٹ پاس سفر کے لیے ایک مسابقتی اور سستی پروڈکٹ ہیں۔”

اصلی یوریل پاس، 13 ممالک میں کارآمد، کو “یورپ کے لیے شاہ کلید” قرار دیا گیا تھا اور 1959ء سے 1994ء تک اپنی نوعیت کا واحد پاس تھا جب اضافی مصنوعات متعارف کروائی گئیں۔ اِس وقت یوریل گلوبل پاس 23 ممالک میں کارآمد ہے اور آج کے یورپی نیٹ ورک پر بچھی ہوئی 138,000 میل پٹریوں پر استعمال ہو سکتا ہے، جبکہ یوریل سلیکٹ پاس تین، چار یا پانچ ایک دوسرے سے منسلک یوریل ممالک میں لامحدود ریل سفر فراہم کرتا ہے، جبکہ 24 مختلف ممالک اس پیشکش میں شرکت کر رہےہیں۔

یوریل گروپ یہ رپورٹ بھی کرتا ہے کہ جرمنی، اطالیہ، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور آسٹریلیا یوریل گلوبل اور سلیکٹ پاس یافتگان کے لیے 2011ء میں سب سے مقبول مقام رہے۔

سب سے مقبول ممالک

سب سے مقبول ممالک

2011

(گلوبل پاس)

(سلیکٹ پاس – 3 ممالک)

1

جرمنی

جرمنی

2

اطالیہ

سوئٹزرلینڈ

3

سوئٹزرلینڈ

اطالیہ

4

فرانس

فرانس

5

آسٹریا

آسٹریا

6

نیدرلینڈز

ہسپانیہ

7

ہسپانیہ

بیلجیئم

8

بیلجیئم

نیدرلینڈز

9

چیک جمہوریہ

چیک جمہوریہ

10

ہنگری

ڈنمارک

اس وقت چار قسم کے یوریل پاسز ہیں جو غیر یورپی سیاحوں کی سفری ضروریات کی منابست سے پیش کیے گئے ہیں: 23 رکن ممالک میں سفر کے لیے یوریل گلوبل پاس؛ یوریل سلیکٹ پاس، ایک دوسرے سے جڑے تین، چار یا پانچ ممالک کے لیے کارآمد؛ یوریل ریجنل پاس، پڑوسی ممالک کے چھوٹے گروپ تک محدود؛ یوریل ون کنٹری پاس، کسی ایک واحد ملک میں سفر کے لیے بہترین سفری ساتھی۔ صارفین مزید معلومات کے لیے http://www.eurailtravel.com ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

یوریل گروپ، یوتریخت، نیدرلینڈز میں اپنے صدر دفاتر کے ساتھ، شریک ریلویز اور شپنگ کمپنیوں کی مکمل ملکیت ہے [http://www.eurailgroup.org/About%20Us/Eurail%20Pass%20Members.aspx] جس کے کلیدی فیصلے بورڈ کرتا ہے، جو آٹھ مقرر رکن ریلویز پر مشتمل ہے۔ مزید برآں گروپ کئی مفاداتی شراکت دار بھی رکھتا ہے، جن میں ہوٹل، ٹرانسپورٹ کمپنیاں اور عجائب گھر شامل ہیں، جو ریل پاس یافتگان کے لیے اپنی خدمات کم قیمت یا مفت فراہم کرتے ہیں۔

یوریل گروپ کارپوریٹ ویب سائٹ اور پریس روم: http://www.eurailgroup.org

 ذریعہ: یوریل گروپ جی آئی ای

Ana Dias e Seixas & Ellie Kingswell,
E-mail: pressinfo@eurailgroup.org,
Tel: + 31(0)30-7516-500
Eurail photo library: http://eurail.informationstore.net

Previous
Next

Leave a Reply