Skip to Content

Sunday, February 25th, 2018

ایس این سی-لیوالین نے نئے صدر اور سی ای او کی تقرری کا اعلان کر دیا

Be First!
by August 13, 2012 Technology, Urdu News

رابرٹ جی کارڈ کثیر القومی ای اینڈ سی کمپنی کی سربراہی کے لیے منتخب

مونٹریال، 10 اگست 2012ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان –

ایس این سی-لیوالین (ٹی ایس ایکس: SNC) یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے کہ یکم اکتوبر 2012ء سے رابرٹ جی کارڈ اس کے نئے صدر اور سی ای او اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ہوں گے۔

عالمی سطح پر تلاش کے بعد باب کارڈ کو انجینئرنگ، تعمیرات اور آپریشنز کے کاروبار میں بین الاقوامی سطح پر اپنی اسناد کی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا۔انہوں نے اسٹین فرڈ سے ماحولیاتی اور سول انجینئرنگ میں ماسٹر سند حاصل کی ہے اور ہارورڈ میں رہ چکے ہیں۔ کارڈ بنیادی ڈھانچے اور صنعت میں اور 30 ہزار کے عملے کے حامل اور 80 سے زائد ممالک میں موجودگی اور 6 ارب سے زیادہ کی آمدنی رکھنے والے فورچیون 500 انجینئرنگ سروسز ادارے سی ایچ 2 ایم ہل کمپنیز لمیٹڈ گروپ کے ساتھ صنعت میں توانائی منصوبہ جات کے آپریشنز اور انتظام کا تقریباً 40 سالہ تجربہ رکھتے ہیں ۔

سی ایچ2 ایم ہل میں وہ مختلف عہدوں پر فائز رہے جن میں بین الاقوامی شعبے کے صدر اور گروپ چیف ایگزیکٹو ؛ حکومت، ماحول اور جوہری شعبے کے صدر؛ تنصیبات و بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے صدر؛ اور توانائی، آب و تنصیبات کے شعبے کے صدر، کے ساتھ ساتھ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن بھی شامل ہیں۔ 1996ء سے 2001ء تک کارڈ نے امریکہ کے محکمہ توانائی کے لیے روکی فلیٹس جوہری تنصیب کے آپریشن، صفائی اور خاتمے کے 7 ارب ڈالرز کے منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کی نگرانی کی۔ حال ہی میں انہوں نے 9.2 ارب پاؤنڈز اسٹرلنگ (15 ارب ڈالرز) کے لندن اولمپکس کمپلیکس کی کامیابی سے فراہمی کے ذمہ دار ادارےکے سی او او کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں، اس منصوبے میں تمام تنصیبات کی ڈیزائننگ اور تعمیر سے لے کر مقام کے انہدام اور تعمیر نو، اور وہ بھی بروقت اور بجٹ کے اندر، شامل تھیں۔

2001ء سے 2004ء کے دوران انہوں نے امریکی محکمہ توانائی کے نائب وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جو سینیٹ سے منظور شدہ صدارتی تقرری تھی جس میں انہوں نے 65 ہزار وفاقی وکانٹریکٹ ملازمین، اور 14 ارب ڈالرز سے زائد کے بجٹ کی نگرانی کی۔

کارڈ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر؛ جوہری، معدنی اور قابل تجدید توانائی؛ آبی و نکاسی انتظام؛ کان کنی؛ ماحولیات؛ نقل و حمل؛ اور موسمیاتی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ دنیا بھر میں توانائی و بنیادی ڈھانچے کے بہت بڑے منصوبوں کی فراہمی میں ان کا تجربہ انہیں دنیا کے بڑے انجینئرنگ اور تعمیراتی اداروں میں سے ایک کے سی ای او اور صدر کی حیثیت سے نئے کردار اچھی حیثیت رکھیں گے۔

بورڈ کے چیئر گوین مورگن نے کہا کہ “ہم نے کینیڈا اور دنیا بھر سے چند مضبوط امیدواروں پر غور کیا۔ ہماری کلیدی توجہ بین الاقوامی انجینئرنگ اور تعمیرات (E&C) شعبے میں وسیع پس منظر رکھنے والے اور بین الاقوامی سطح پر آپریٹ کرنے کی پیچیدگیوں کو سمجھنے والے تجربہ کار سینئر رہنما پر مرکوز تھی۔ کینیڈا، امریکہ اور بیرون ملک قیام اور کام کے علاوہ باب سرکاری شعبے میں بھی اہم قائدانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے طویل اور جامع انٹرویوز ، پھر پورے بورڈ کے تجزیے اور آزاد، بیرونی توثیق نے ایک غیر معمولی زیرک، مستعد اور باکردار رہنما کو ظاہر کیا، جو ایس این سی-لیوالین کو درپیش مخصوص مسائل اور عالمی سیاسی و اقتصادی تبدیلیوں کے وسیع تر اسٹریٹجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صلاحیتوں کا حامل ہے۔”

کارڈ نے کہا کہ “ایس این سی-لیوالین ای اینڈ سی کے شعبے میں عالمی سطح پر زبردست ساکھ کے ساتھ ایک بین الاقوامی ادارے کی حیثیت سے معروف ہے، مجھے اس ادارے کی جانب سے پیش کردہ زبردست موقع کے حوالے سے خوشی ہے۔ میری نظریں ادارے کے رہنماؤں کے واقفیت حاصل کرنے اور مستقبل قریب میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی بہتر سمجھ اختیار کرنے پر مرکوز ہیں۔ میری اہلیہ نینسی اور میں اب کیوبک منتقلی اور خصوصی طور پر فرانسیسی سیکھنے پر نگاہیں جمائے ہوئے ہیں جو ادارے کے عالمی ورثے کا جزوِ لاینفک ہے۔ مونٹریال ایک بین الاقوامی و عالمی شہر ہے اور عالمی صدر دفاتر کے لیے ایک زبردست مقام بھی۔”

نوٹ کر لیجیے کہ ایک ویب رسائی کے قابل پریس کانفرنس برائے ذرائع ابلاغ و تجزیہ کار برادری یکم اکتوبر 2012ء کو ہوگی، وہ دن جب جناب کارڈ اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے، مزید معلومات بعد میں دی جائے گی۔

ایس این سی-لیوالین دنیا کے بڑے انجینئرنگ اور تعمیراتی گروپوں میں سے ایک اور بنیادی ڈھانچے کی ملکیت اور آپریشنز اور دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کا ایک اہم ادارہ ہے۔ ایس این سی-لیوالین کینیڈا اور دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک میں دفاتر کا حامل ہے اور اس وقت تقریباً 100 ممالک میں کام کر رہا ہے۔ www.snclavalin.com۔

مزید معلومات کے لیے:

ذرائع ابلاغ:

لیزلی کوئنٹن

سینئر نائب صدر، گلوبل کارپوریٹ کمیونی کیشنز

ایس این سی-لیوالین گروپ انکارپوریٹڈ

514-390-8000، ایکسٹینشن 7354

leslie.quinton@snclavalin.com

سرمایہ کار:

ڈینس جیسمن

نائب صدر، انوسٹر ریلیشنز

ایس این سی-لیوالین گروپ انکارپوریٹڈ

514-390-8000، ایکسٹینشن 7553

denis.jasmin@snclavalin.com

(SNC.)

Previous
Next

Leave a Reply