Skip to Content

Friday, July 20th, 2018

کیک نے ونڈوز فون8 کے لیے سوشل وڈیو ایپ جاری کردی

Be First!

–ملی پلیٹ فارم توسیع کیک کو صارفین کی زیادہ تعداد تک پہنچائے گی

ٹورنٹو، 27 جون 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان–

کیک نے آج مائیکروسافٹ کے موبائل پلیٹ فارم کے لیے اپنی ایپ کے اجراء کا اعلان کر دیا ہے۔ ونڈوز فون8 پر کیک کی آمد کا بے تابی سے انتظار کرنے والے اب اس مشہور سوشل وڈیو نیٹ ورک کے ساتھ وڈیوز تخلیق اور دنیا بھر کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130117/NY44000LOGO-b)

Keek%20Logo کیک نے ونڈوز فون8 کے لیے سوشل وڈیو ایپ جاری کردی

Logo

کیک ونڈوز فون اسٹور میں دستیاب پہلی باضابطہ سوشل وڈیو ایپ ہے۔ ایپ صارفین کو آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور بلیک بیری آپریٹنگ سسٹمز کے لیے دستیاب ایپس میں موجود کئی خصوصیات پیش کرتی ہے، گرچہ یہ صارفین کو ایسا تجربہ فراہم کرتی ہے جو ونڈوز موبائل او ایس ہی کے لیے مخصوص ہے۔

کیک کے بانی اور سی ای او آئزک ریچک کہتے ہیں کہ “ہمیں ونڈوز فون ڈیوائسز کی سپورٹ کی کئی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ہم نئے صارفین تک کیک کا تجربہ پہنچانے پر بہت خوش ہیں۔”

کیک مختلف پلیٹ فارمز کے اجراء کے ساتھ نمایاں طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ ونڈوز فون 8 پر کیک کا اجراء مکمل طور پر نئی کمیونٹی کو رسائی فراہم کرتا ہے، اور 50 ملین سے زیادہ صارفین کے موجودہ نیٹ ورک میں تازہ اضافہ ہے۔ گزشتہ 6 ماہ میں کیک 70 ممالک میں نمبر 1 سوشل نیٹ ورکنگ ایپ رہی۔ مئی کے مہینے کے دوران سوشل نیٹ ورک نے 186 ملین وزٹس حاصل کیے، جن میں 3.5 ارب پیج ویوز تھے اور 632 ملین سے زیادہ وڈیوز دیکھی گئیں۔

کیک اب ونڈوز فون اسٹور میں ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے۔

کیک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.keek.com/about

کیک کے بارے میں

کیک ایک نئی طرز کا سوشل نیٹ ورک ہے جو صارفین کو 36 سیکنڈ کی وڈیوز (“کیکس”) تخلیق کرنے اور فوری طور پر دنیا بھر میں دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اینڈرائیڈ، آئی فون، بلیک بیری، ونڈوز فون 8  اور ڈیسک ٹاپ کے لیے دستیاب کیک استعمال میں آسان، بہت تیز اور 100 فیصد مفت ہے۔ یہ ایپ ایپ اسٹور، گوگل پلے، بلیک بیری ورلڈ اور اب ونڈوز فون اسٹور کے لیے دستیاب ہے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

میرانڈا میک کرلی

دفتر: 1.416.782.0200 ایکسٹینشن 252

موبائل: 1.416.566.8919

ای میل: press@keek.com

Previous
Next

Leave a Reply