Skip to Content

Wednesday, December 13th, 2017

میکس تھون نے بہتر کارکردگی اور معیارات کی سپورٹ اور صارفین کے تجربے کے لیے اگلی نسل کا اینڈرائیڈ براؤزر جاری کردیا

Be First!

نیا ورژن دنیا کی بہترین ایچ ٹی ایم ایل 5 سپورٹ، اینڈرائیڈ کا بہترین ایڈ بلاکر اور موبائل آپٹمائزڈ صارفی تجربہ پیش کرتا ہے

سان فرانسسکو، 28 اگست 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان–

جدید ویب براؤزرز تیار کرنے والی عالمی سافٹویئر کمپنی میکس تھون نے آج اپنے اینڈرائیڈ براؤزر کا نیا ورژن جاری کردیا ہے جو جدید ایڈ بلاکنگ، فل اسکرین اور مفت فائل سنکنگ اور بیک اپ جیسی نئی خصوصیات پیش کرتا ہے – اور یہ سب شاندار رفتار اور معیارات کی سپورٹ کے ساتھ ہے، جس میں دنیا کی بہترین ایچ ٹی ایم ایل 5 معیارات کی سپورٹ شامل ہے۔

میکس تھون کے سی ای او جیف چین نے کہا کہ “موبائل ڈیوائسز بہت تیزی سے صارفین کی پہلی اسکرین کی حیثیت اختیار کر رہی ہیں جو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ یہ بات ایک حقیقی موبائل آپٹمائزڈ براؤزر کی ضرورت کی اہمیت کو کہیں زیادہ اجاگر کرتی ہے۔ یہ بہتر صارفی تجربہ پیش کرتا ہے جو مفت کلاؤڈ سروسز کے ساتھ معیاری خصوصیات کا ایک ‘جدید’ مجموعہ پیش کرتا ہے جو ملٹی ڈیوائس ویب کو ایک جھنجٹ سے آزاد کرتا ہے۔”

صارفین کی جانب سے ٹیسٹنگ اور دنیا بھر سے ملنے والے فیڈبیک اور ان-ہاؤس ویب کٹ پرفارمنس آپٹمائزیشن کی بنیاد پر بنایا گیا میکس تھون کا نیا اینڈرائیڈ براؤزر موبائل براؤزنگ کو تیز تر، آسان تر اور زیادہ باسہولت بناتا ہے۔ سہولیات میں شامل ہیں:

  • صنعت کی بہترین اینڈرائیڈ کارکردگی: میکس تھون کی آپٹمائزڈ بنیاد تیز تر رفتار کے ساتھ دنیا کی بہترین ایچ ٹی ایم ایل 5 کارکردگی اور جامع ترین ایچ ٹی ایم ایل 5 سپورٹ فراہم کرتی ہے۔
  • ایڈ بلاکر: آسان سیٹ اپ اور عالمی اور صارفین کے اپنے تیار کردہ قواعد پریشان کرنے والے پاپ اپس، اشتہارات اور پروموشنز کو بلاک کرتے ہیں۔
  • فل اسکرین موڈ: براؤزر کو باآسانی اسکرین کے ہر نقطے تک پہنچا دے۔ اس کے علاوہ میکس تھون کی صنعت میں بہترین وڈیو کارکردگی کو شاندار وڈیو تجربے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
  • ایک ہاتھ سے بہتر استعمال: نفیس خصوصیات، جیسا کہ شامل کیا گیا “پش اوے مینیو”، صارفین کو آسانی سے مواد دیکھنے اور ویب کو ہموار انداز میں چلانے کی سہولت دیتا ہے۔
  • ذاتی فائل بیک اپ اور سنکنگ: صارفین اپنے اینڈرائیڈ ڈیوائس میں موجود فائلز کو کلاؤڈ پر ایک مفت و محفوظ اکاؤنٹ میں بھیج سکتے ہیں اور میکس تھون کلاؤڈ براؤزر چلانے والی اپنی ونڈوز، میک، آئی او ایس ڈیوائسز کے ذریعے اسے سنک کر سکتے ہیں۔ مفت اسٹوریج لامحدود ہے۔

میکس تھون کے انٹرنیشنل ڈویژن کے وی پی کارل ماٹسن نے کہا کہ “عالمی ویب کی اگلی لہر میں اینڈرائیڈ کے حامل موبائل رہنما ہوں گے۔ ہمارے براؤزر کا یہ ورژن پہلے ہی شاندار کارکردگی دکھا چکا ہے اور اس کے ‘جدید’ تجربے نے حقیقتاًموبائل ویب کو تیز تر، زیادہ دلچسپ اور زیادہ قابل رسائی بنا دیا ہے۔ چاہے اسمارٹ فون کا آپ کی ‘پہلی’، ‘دوسری’، یا تیسری اسکرین ہے، ہمیں امید ہے کہ اگر آپ اسے استعمال کریں گے تو میکس تھون اینڈرائیڈ آپ کا آخری براؤزرہوگا۔

میکس تھون کویہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

میکس تھون کے بارے میں

میکس تھون ایک جدید سافٹویئر کمپنی ہے جو بہترین ویب براؤزرز تیار کرتی ہے جو رفتار، حفاظت، سادگی اور کلاؤڈ خصوصیات کے لیے مستقل نئے معیارات مرتب کر رہے ہیں۔ یہ ونڈوز، اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور میک پلیٹ فارمز میں دستیاب ہے۔ سان فرانسسکو، لاس اینجلس، بیجنگ، شنگھائی اور ہانگ کانگ میں دفاتر کے ساتھ میکس تھون صارفین کی عالمی برادری تک رسائی رکھتا ہے جن کی تعداد 150 سے زائد ممالک میں ماہانہ 120,000,000 سے زیادہ تک بھی جا پہنچتی ہے۔  میکس تھون کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.maxthon.com

ذریعہ: میکس تھون یو ایس اے انکارپوریٹڈ

Previous
Next

Leave a Reply