Skip to Content

Thursday, April 26th, 2018

ڈائی مینشن ڈیٹا نے تین نئے عالمی کلاؤڈ ڈیٹا سینٹرز کے ‘براہ راست’ جانے کی تصدیق کردی: گزشتہ چھ ماہ میں پانچ نئے ایم سی پیز کے ساتھ تعداد 13 تک پہنچ گئی

Be First!

–13 ایم سی پی مقامات تک پھیلاؤڈائی مینشن ڈیٹا کو دنیا کی سب سے بڑی انٹرپرائز-کلاس کلاؤڈ موجودگی کا حامل بناتا ہے

سان فرانسسکو، 20 مئی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — 6 ارب امریکیڈالرز کے عالمی آئی سی ٹی سروسز اور حل فراہم کرنے والے ادارے ڈائی مینشن ڈیٹا نے آج اعلان کیا ہے کہ اس تین نئے عالمی کلاؤڈ ڈیٹا سینٹرز براہ راست ہوجائیں گے تاکہ ٹورنٹو، کینیڈا؛ آکلینڈ، نیوزی لینڈ؛ اور اگلے ماہ ساؤ پاؤلو، برازیل میں انٹرپرائز-کلاس کلاؤڈ سروسز کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جائے۔ نئے مینیجڈ کلاؤڈ پلیٹ فارم (ایم سی پی) مقامات کا اضافہ دنیا بھر میں ڈائی مینشن ڈیٹا کے پبلک ایم سی پیز کی تعداد کو 13 تک پہنچادے گا جس میں کثیر ڈیٹا سینٹرز امریکین، ای ایم ای اے، ایشیا بحر الکاہل اور آسٹریلیا کے خطوں میں واقع ہیں۔

Dimension%20Data%20logo. ڈائی مینشن ڈیٹا نے تین نئے عالمی کلاؤڈ ڈیٹا سینٹرز کے براہ راست جانے کی تصدیق کردی: گزشتہ چھ ماہ میں پانچ نئے ایم سی پیز کے ساتھ تعداد 13 تک پہنچ گئی

Dimension Data logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120402/NE80686LOGO

نئے ایم سی پیز کا اجراء آج سسکو کی جانب سے اس اعلان کے بعد ہوا ہے کہ وہ اپنے صارفین اور ری سیلرز کو مڈ-مارکیٹ مرکوز کلاؤڈ سروسز کا مجموعہ پیش کرنے کے لیے ڈائی مینشن ڈیٹا کے مینیجڈ کلاؤڈ پلیٹ فارم (ایم سی پیز) اور ایس اے اے ایس حلوں کو استعمال کرے گا۔ بیان کے مطابق ڈائی مینشن ڈیٹا سسکو کے لیے انفرااسٹرکچر-ایز-اے-سروس(IaaS) پیشکش منظم کرے گا اور چلائے گا، جو امتیازی ہائبرڈ کلاؤڈ حلوں کو پیش کرنے کے لیے جمع کی جائے گی۔

ڈائی مینشن ڈیٹا کے ایم سی پیز ادارے کے پبلک کلاؤڈ انفرااسٹرکچر-ایز-اے-سروس (IaaS) اور مینیجڈ ہوسٹنگ سروسز کی میزبانی کریں گے۔ ہر ایم سی پی اس خطے کے اختتامی صارفین کو محفوظ، قابل بھروسہ، انٹرپرائز-کلاس عوامی، نجی اور ہوسٹڈ نجی کلاؤڈ سروسز تک کم-پوشیدہ رسائی دیتا ہے۔

اسٹیو نولا، ڈائی مینشن ڈیٹا کے آئی ٹی اے اے ایس بزنس یونٹ کے سی ای او ، نے کہا کہ “آج کا اعلان کلاؤڈ میدان میں ڈائی مینشن ڈیٹا کے لیے حالیہ چند اہم سنگ ہائے میل اور کامیابیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ اس میں کلاؤڈ-بیسڈ وژوئل کمیونی کیشنز سروس فراہم کنندہ ٹیلیرس کا حصول، دنیا بھر میں کلاؤڈ اور ہوسٹنگ کے ایس اے پی مستند فراہم کنندہ کی حیثیت سے ہمارا تقرر، اور ساتھ ساتھ اپنے کلاؤڈ فارم پر مائیکروسافٹ نجی کلاؤڈ سروس فراہم کنندہ کی حیثیت شامل ہیں۔

“برازیل، کینیڈا اور نیوزی لینڈ ہماری ایم سی پی گنجائش میں نئی اہم توسیع ہیں اور اضافی پیشکشوں کی رفتار میں اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔ صرف 12 ماہ میں سات نئے ایم سی پیز کا اضافہ ہمارے اثرات کو دوگنا کررہا ہے۔ 13 ایم سی پی مقامات تک توسیع ڈائی مینشن ڈیٹا کو دنیا کو سب سے بڑی انٹرپرائز-کلاس کلاؤڈ موجودگی دیتا ہے، اور دونوں نئے اور موجودہ صارفین کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو ظاہر کرتا ہے۔”

ڈائی مینشن ڈیٹا پبلک اور نجی کلاؤڈ کمپیوٹ-ایز-اے-سروس (CaaS) حلوں کو پیش کرتا ہے جو اعلیٰ کارکردگی کی  سیلف-سروس، کلاؤڈ-بیسڈ کمپیوٹ، اسٹوریج اور نیٹ ورک وسائل فراہم کرتے ہیں۔ دیگر کلاؤڈ فراہم کنندگان کے مقابلے میں ڈائی مینشن ڈیٹا مضبوط ایس ایل ایز، ترتیب دینے کے قابل نیٹ ورکنگ اور سیکورٹی اور ایس اے اے ایس اور ویب ایپلی کیشنز، انٹرپرائز ایپلی کیشنز، مثلاً ایس اے پی، کی پیداوار کو سہارا دینے کے لیے بہترین کارکردگی کے سسٹمز، اور ٹیسٹنگ اور ڈیولپمنٹ فراہم کرتا ہے۔

تمام ڈائی مینشن ڈیٹا پبلک ایم سی پیز انٹرپرائز-ریڈی ہیں، جو سیکورٹی کی کئی سطحیں، انتظامی کنٹرولز، پبلک کلاؤڈ پر ایس ایل ایز کی 99.99 فیصد دستیابی، 24/7 فون سپورٹ اور مکمل انتظامی صلاحیتیں پیش کرتے ہیں۔

ڈائی مینشن ڈیٹا اور اس کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ پیشکشوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے www.dimensiondata.com/cloudملاحظہ کیجیے ۔

ڈائی مینشن ڈیٹا کے بارے میں

1983ء میں قائم ہونے والا ڈائی مینشن ڈیٹا پی ایل سی ایک آئی سی ٹی سروسز اور حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو اپنی ٹیکنالوجی مہارت، عالمی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت اور مہم جویانہ جذبے کا استعمال کرتا ہے تاکہ کاروباری اداروں کی اپنے صارفین کے لیے تمناؤں کو پورا کرنے کی رفتار بڑھائی جاسکے۔ ڈائی مینشن ڈیٹا این ٹی ٹی گروپ کا ایک رکن ہے۔ www.dimensiondata.com

مزید معلومات کے لیے

ہلیری کنگ، گلوبل پی آر مینیجر
ڈائی مینشن ڈیٹا پی ایل سی
ٹیلی فون: 6728 575 11 27+
موبائل: 9623 414 82 27+
Hilary.king@dimensiondata.com

The post ڈائی مینشن ڈیٹا نے تین نئے عالمی کلاؤڈ ڈیٹا سینٹرز کے ‘براہ راست’ جانے کی تصدیق کردی: گزشتہ چھ ماہ میں پانچ نئے ایم سی پیز کے ساتھ تعداد 13 تک پہنچ گئی appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Previous
Next

Leave a Reply