Skip to Content

Friday, July 20th, 2018

آف گیمرز نے اپنے عالمی آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم کے لیے مقامی ادائیگی خدمات کی فراہمی کی خاطر ایڈینکو منتخب کرلیا

Be First!

– ایڈینآف گیمرز کی دنیا بھر میں ماہانہ 1.2 ملین سودوں کے لیے صارفین کے تجربے کو بہتر بنائے گا

سنگاپور، 22 مئی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ادائیگی ٹیکنالوجی کے عالمی فراہم کنندہ ایڈیننے آج اعلان کیا ہے کہ گیمنگ مصنوعات اور خدمات کے دنیا کے معروف آن لائن تقسیم کار آف گیمرز نے ایشیا، یورپ، امریکین اور مشرق وسطیٰ میں اپنی گیمرز کی آن لائن برادری کے لیے ہموار آن لائن ادائیگی حل تخلیق کرنے کے لیے اس کا انتخاب کیا ہے۔

2004ء میں قائم ہونے والا آف گیمرزکھلاڑیوں کو 2,500 سے زیادہ آن لائن گیمز کھیلنے دے گا اور مشہور ڈاؤن لوڈ کے قابل پی سی اور کونسولگیمز، سافٹویئرڈیکرپشنکیز اور کونسولز کے لیے ان-گیمز پوائنٹس ، ایم ایماو آر پی جیز اور سوشل گیمز کی فروخت کے ساتھ وسیع اقسام کی خدمات پیش کرتا ہے۔ یہ کھیلنے والوں کو ان-گیم کرنسی یا گیم پوائنٹس خریدنے کے لیے اپنے گیم کارڈز ‘ٹاپ اپ’ یا ری لوڈ کرنے، یا آف گیمرز کی پاور لیولنگسروسز، اعلیٰ سطحی اکاؤنٹٹریڈنگ اور ایسیٹ-ٹریڈنگ  کو استعمال کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ مشترکہ طور پر آف گیمرز ماہانہ 1.2 ملین گیم متعلقہ سودوں کو سہل بناتا ہے۔

آف گیمرز نے وسیع تر جغرافیائی پہنچ،بشمول250 سے زیادہ ترجیحی مقامی ادائیگی طریقوں اور 187 کرنسیوں تک رسائی  فراہم کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ایڈینکو منتخب کیا۔ ادارہ ایڈینکے پیچیدہ بیک-آفس ادائیگی اعدادوشمار، جدید رسک مینجمنٹ، اور طاقتور ادائیگی مینجمنٹخصوصیات کا بھی لطف اٹھائے گا جو ادائیگی میں تبدیلی کو بڑھا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ عمل کو بہتر اور اخراجات کو کم کررہے ہیں۔ ایڈینبیک-آفس انٹرفیس آف گیمرز کو اپنے عالمی ادائیگی آپریشنز کو یکساں منظر فراہم کرتی ہیں – بلحاظ ملک، ادائیگی طریقہ،پروڈکٹ/سروس یا دیگر معیارات – اور چارج بیکس، کم ہوتے سودوں اور کئی دیگر ادائیگی-متعلقہ اعدادوشمار، مسائل اور رحجاناتکا اعلیٰ ادراک دیتا ہے۔

“ہماری بنیادی اقدار میں سے ایک دنیا بھر میں اپنے کھیلنے والوں کے لیے بہترین تجربے کو یقینی بنانا ہے، چاہے وہ بہترین آن لائن گیمز کھیل رہے ہوں یا ہماری گیمنگسروسز میں سے کسی کے لیے ادائیگی کررہے ہوں۔ ہم اپنے ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ حفاظت کی اعلیٰ ترین سطح بھی حاصل کرنا چاہتے تھے۔” لیونارڈچی، سی ایاو آف گیمرز نے کہا۔ “ایڈینکی ہموار عالمی ادائیگی حل فراہم کرنے کی صلاحیت ہمارے نئی مارکیٹوں اور چینلوں میں پھیلنے کے وقت میں انہیں بہترین شراکت دار بناتی ہے ۔”

“ہم آف گیمرز جیسے تیزی سے بڑھتے ہوئے اداروں کو اپنے بین الاقوامی آپریشنز کو بڑھانے میں مدد دینے اور ایک بہترین صارفی تجربے کو ممکن بنانے پر بہت خوش ہیں ۔” رولینٹ پرنس، چیف کمرشل آفیسرایڈیننے کہا۔ “ہمارے  طاقتور اور اضافے کے قابل عالمی ادائیگی حل آف گیمرز کو اپنی پہلے سے متاثر کن بین الاقوامی موجودگی کو بڑھانے، اور دنیا بھر میں نئے کھیلنے والوں، گیم ڈیولپرز اور پبلشرز تک پہنچنے میں مدد دیں گے۔”

 آف گیمرز کے بارے میں

سنگاپور میں صدر دفاتر کا حامل آف گیمرز 2004ء میں دنیا بھر میں آن لائن گیمز اور متعلقہ خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کا فائدہ اٹھانے کے لیے قائم ہوا تھا ۔ 2001ء میں ای بے کے ذریعے حقیقی اشیاء فروخت کرنے سے لے کر آف گیمرز جدید ترین گیمنگ خدمات فراہم کرنے والے ادارے تک پہنچ گیا، جو 2,500گیمز کو مدد فراہم کرتا اور دنیا بھر میں 1 ملین سے زیادہ صارفین کے لیے ماہانہ 1.2 ملین سے زیادہ سودوں کو سہولت دے رہا ہے۔ ادارہ ملائیشیا، چین، ہانگکانگ، برطانیہ اور امریکہ میں دفاتر رکھتا ہے۔

 ایڈین کے بارے میں

ایڈین بین الاقوامی اور اومنی-چینل ادائیگی حلوں کا عالمی فراہم کنندہ ہے۔ ایڈینویزا، ماسٹر کارڈ، امریکن ایکسپریس، ڈائنرز، ڈسکور اور یونین پے اسکیموں کے لیے مکمل اجازت نامے رکھتا ہے جو اسے آن لائن، موبائل اور پوائنٹ-آف-سیل (پی اوایس) سمیت کسی بھی فروخت کے چینل کے ذریعے ادائیگی کو مکن بنانے والا پلیٹ فارم بناتا ہے۔ پلیٹ فارم انتہائی قابل اضافہ ہے اور کسی بھی ادارے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکمل طور پر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ایڈین250 سے زیادہ مقامی ادائیگی کے طریقوں اور چھ براعظموں میں استعمال ہونے والی 187 سودے کی کرنسیوں کو زیر عمل لاتا ہے، جو اسے بین الاقوامی توسیع کے لیے بہترین شراکت دار بناتی ہیں۔ کئی اعلیٰ سطحی صارفین ایڈیناستعمال کرتے ہیں جیسا کہ گروپ آن، انڈیگوگو، وکس، ٹام ٹام، گریز، فارفیچ، باڈو، ساؤنڈکلاؤڈ، مینگو، کے ایل ایم، سٹی جیٹ، آئی-پارسل اور ووڈافون۔ ایڈینکے صدر دفاتر ایمسٹرڈیم میں جبکہ دفاتر لندن، پیرس، برلن، اسٹاک ہوم، سان فرانسسکو، بوسٹن، ساؤپاؤلو اور سنگاپور میں ہیں۔ ادارہ 2013ء میں ادائیگی کے سودوں میں 14ارب سے زیادہ امریکی ڈالرززیر عمل لایا۔

مزید معلومات کے لیے www.adyen.com ملاحظہ کیجیے یا ٹوئٹر پر @AdyenPayments (http://twitter.com/AdyenPayments) یا لنکڈاِن (http://www.linkedin.com/company/adyen) پر ایڈینکو فالو کیجیے۔

 ذرائع ابلاغ سوالات کے لیے رابطہ کریں:

ڈیلفن بوس
ایڈین
Delphine.Bos@adyen.com
فون: 1212۔240۔20۔31+

The post آف گیمرز نے اپنے عالمی آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم کے لیے مقامی ادائیگی خدمات کی فراہمی کی خاطر ایڈینکو منتخب کرلیا appeared first on Business News Pakistan.

The post آف گیمرز نے اپنے عالمی آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم کے لیے مقامی ادائیگی خدمات کی فراہمی کی خاطر ایڈینکو منتخب کرلیا appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Previous
Next

Leave a Reply