News Updates

‫PNAS نے اسٹرائیو کے ساتھ پیداواری خدمات فراہمی کے لیے شراکت کرلی

سنگاپور، 27 ستمبر، 2022/پی آرنیوزوائر/ — نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نے اپنی فلیگ شپ اشاعت، پراسیڈنگ آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز (PNAS)،کے لیے ایک سِرے سے دوسرے سِرے تک مواد کی تیاری کی خدمات کی فراہمی کے لئے سٹرائیو کا انتخاب کیا ہے، جو تحریری مواد، ایڈ ٹیک، اور ڈیٹا کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل  کی فراہمی میں ایک  راہنما ہے۔https://mma.prnewswire.com/media/1678685/Straive_New_Logo.jpg

PNAS دنیا کے سب سے زیادہ حوالہ دیے جانے والے اور جامع کثیر الشعبہ سائنسی جرائد میں سے ایک ہے، جو سالانہ 3,500 سے زیادہ تحقیقی مقالے شائع کرتا ہے۔ یہ جریدہ وسیع پیمانے پر حیاتیاتی، جسمانی اور سماجی علوم پر محیط، اعلیٰ اثرات کی حامل، اصل تحقیق کا ایک مستند ذریعہ ہے۔

اس ذمہ داری  میں ڈیجیٹل مواد کی تیاری بشمول اسٹرائیو  کے کانٹینٹ پبلشنگ پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے کاپی ایڈیٹنگ، مواد کی ساخت، مصنف کی پروفنگ، اور پروڈکشن ایڈیٹنگ شامل ہے، تاکہ  PNAS کے اعلی ادارتی معیارات اور اشاعت کے تقاضوں کی مکمل تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس اعلان کے بارے میں، PNAS کے ایگزیکٹو ایڈیٹر، ڈیان سلنبرگر نے کہا، ” PNAS کا مقصد ہر ممکن حد تک وسیع پیمانے پر متنوع شعبوں پر محیط اعلیٰ ترین معیار کی سائنسی تحقیق کو پھیلانا ہے۔ اسٹرائیو کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، ہم نے اعلیٰ ترین معیار کے سائنسی مواد کی فراہمی اور اس کی قدر میں اضافے کے لیے اپنے عزم کو مزید آگے بڑھایا ہے۔”https://mma.prnewswire.com/media/1908240/PNAS_Logo.jpg

اسٹرائیو کے صدر اور سی ای او پربھاکر بیسن نے کہا،”ہمیں PNAS کے ساتھ شراکت کرنے پر خوشی ہے۔ہماری  اس وابستگی میں PNAS کو جدید ترین پیداواری خدمات فراہم کرنا شامل ہے جو کارکردگی، معیار اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے اس کے منفرد ورک فلو کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ ہماری ٹیم PNAS قیادت کے ساتھ دل و جان سے کام کر رہی ہے تاکہ ہمارے پلیٹ فارم اور ٹولز کے کے انضمام کو بلا  کسی رکاوٹ یقینی بنایا جا سکے اور PNAS  کے اسلوب کار  کو  ایک درست طریقے سے اپنا یا  جاسکے۔”

اسٹرائیو کی تحریری مواد کی خدمات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، یہاں کلک کریں۔

PNAS کے بارے میں

پراسیڈنگ آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز (PNAS)،نیشنل اکیڈمی آف سائنسز (NAS) کا ایک نظرثانی شدہ جریدہ ہے جو   وسیع پیمانے پر حیاتیاتی، جسمانی اور سماجی علوم پر محیط اعلیٰ اثر کی حامل ، اصل تحقیق کا ایک مستند ذریعہ ہے۔ جریدہ کا دائرہ کار عالمی ہے، اور دنیا بھر کے تمام محققین کی معروضات کے لیے کھلا ہواہے۔

PNAS کو نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی نِیم صدسالہ سالانہ تقریب کے موقع پر 1914 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس وقت سے، جریدے نے صرف اعلیٰ ترین معیار کی سائنسی تحقیق شائع کرنے اور اس تحقیق کو وسیع سامعین تک رسائی کے قابل بنانے کے لیے کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ، PNAS سائنس کی خبریں، تبصرے، پیش منظر، خصوصی مضامین، پوڈکاسٹ، اور NAS کے اراکین کے پروفائلز شائع کرتا ہے۔

اسٹرائیو (سابقہ ایس پی آئی گلوبل) کے بارے میں

اسٹرائیو مارکیٹ کا ایک معروف تحریری مواد ٹیکنالوجی انٹرپرائز ہے جو ڈیٹا سروسز، موضوع کی مہارت (SME)، اور متعدد ڈومینز جیسے تحقیقی تحاریر، ای-لرننگ/ایڈٹیک، اور ڈیٹا/معلومات فراہم کرنے والے ٹیکنالوجی کے حل فراہم کرتا ہے۔ دنیا کے 30 ممالک پر مشتمل کلائنٹ بیس کے ساتھ، اسٹرائیو کا کثیر جغرافیائی وسائل کا پول حکمت عملی کے لحاظ سے سات ممالک: فلپائن، ہندوستان، یوایس اے، نکاراگوا، ویتنام اور برطانیہ میں واقع ہے  جبکہ کمپنی کا صدر دفتر سنگاپور میں ہے۔

میڈیا استفسارات کے لیے، انوپ سداک سنگھ ٹُلی سے رابطہ کریں (anoop.tuli@straive.com)

لوگو:  https://mma.prnewswire.com/media/1678685/Straive_New_Logo.jpg

لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/1908240/PNAS_Logo.jpg