News Updates

‫Xinhua Silk Road: چین-لاؤس ریلوے نے کنمنگ کو جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا کے لیے تجارت اور سامان کی نقل وحمل کا مرکز بنا دیا

بیجنگ، 22 مارچ، 2022/پی آرنیوزوائر/ — چائنا-لاؤس ریلوے نے جنوب مغربی چین کے صوبہ یونان کے دارالحکومت کنمنگ کو جو چین کی مقامی مارکیٹ کو جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی غیر ملکی منڈیوں سے جوڑتا ہے ، تجارت اور سامان کی نقل  وحمل کا مرکز بنا دیا ہے۔

چائنا ریلوے کنمنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، اس منصوبے کے 12 مارچ کو آپریشن کے 100 دن مکمل ہو نے کے موقع پر چین-لاؤس ریلوے کا مال بردار حجم 1.2 ملین ٹن تک پہنچ گیا ہے، جبکہ سرحد پار کارگو کا کل حجم 280,000 ٹن سے تجاوز کر گیا ہے۔

چین-لاؤس ریلوے 1,000 کلومیٹر سے زیادہ پھیلی ہوئی ہے اور کنمنگ کو لاؤشین دارالحکومت وینٹیین سے جوڑتی ہے۔

ٹرانسپورٹ سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے، آپریٹرز نے لینکانگ –میکانگ ایکسپریس فریٹ لائن شروع کی ہے، جو کنمنگ سے وینٹیین نے تک 26 گھنٹے کا وقت لیتی ہے، جو کہ عام مال بردار ٹرانسپورٹ سے کم ہے۔

واضح رہے کہ چین سے برآمدات میں روزمرہ ضروریات کی اشیا، فرٹیلائزر، الیکٹرانک مصنوعات اور دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ لاؤس ربڑ، چاول، تبیوکا (ساگودانہ)، چارکول، آئرن کور  ، وغیرہ  چین کو برآمد کرتا ہے۔

اب تک، بیجنگ، شنگھائی اور صوبہ سیچوان سمیت چین کے کل 13 صوبوں اور میونسپلٹیوں نے چین-لاؤس ریلوے کے ساتھ 360 سے زیادہ سرحد پار مال بردار ٹرین سروسز کا آغاز کیا ہے۔

اصل لنک: https://en.imsilkroad.com/p/327001.html