Search
Close this search box.

News Updates

‫ٹیکنو (TECNO) اپنے تازہ ترین کیمن 19 پُرو 5جی (CAMON 19 Pro 5G) کے لانچ پر اینڈرائیڈ 13 بیٹا فراہم کرنے والے پہل کاروں میں شامل ہے

ہانگ کانگ ایس اے آر – میڈیا آؤٹ ریچ –   13 مئی 2022 – 11 سے 12 مئی تک منعقد ہونے والے گوگل I/O 2022 میں، گوگل نے باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ 13 بیٹا، نئی نسل کے آپریٹنگ سسٹم کی نقاب کشائی کی۔ الیکٹرانک ٹیکنالوجی کے عالمی علمبردار کے طور پر، ٹیکنو (TECNO)  موبائل اینڈرائیڈ 13 بیٹا پروگرام میں شامل ہونے والے  پہلے سمارٹ فون مینوفیکچررز میں شامل تھا۔ اس کی تازہ ترین پروڈکٹ، کیمن 19 پُرو 5جی (CAMON 19 Pro 5G)، اینڈرائیڈ 13 بیٹا پر چلے گا، جو صارفین کو بہترین کارکردگی اور رازداری اور سیکیورٹی دونوں فراہم کرے گا۔

دریں اثنا، ٹیکنو یہ بھی اعلان کرتا ہے کہ وہ اینڈرائیڈ 12 کو اس کی کیمن 18 سیریز پر اپ ڈیٹ کریں گے، اور اپنے صارفین کو جدید ترین سسٹم کے اوّلین اختیار کرنے والے بنائیں گے اور مصنوعات کے تازہ ترین تجربے کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کی پیش رفت کے لیے وقف رہیں گے۔

tec-1

اینڈرائیڈ 13 بیٹا برائے ٹیکنو کیمن 19 پُرو 5جی

“ہمیں خوشی ہے کہ گوگل کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے ذریعے، ٹیکنو ہمارے صارفین کو جدید ترین اینڈرائیڈ سسٹم فراہم کر رہا ہے تاکہ انہیں اس کے استعمال کے غیر معمولی تجربات حاصل ہوں۔ اینڈرائیڈ 13 بیٹا کے ساتھ ٹیکنو کیمن 19 پرو (5جی)  یقینی طور پر ہمارے صارفین کو نئی خصوصیات تک رسائی حاصل کرنے اور ان کے لیے خوشیاں فراہم کرنے والے پہلکاروں میں شامل ہونے کی موقع دے گا،” اسٹیفن ایچ اے، ٹرانسیشن کے نائب صدر اور ٹیکنو موبائل کے جی ایم کا ایسا کہنا تھا۔

” کسی چیز پر نہ رُکنے” (“Stop At Nothing”) کے جذبے کے ساتھ ٹیکنوکا مقصد صارفین کو لامحدود امکانات تلاش کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ ٹیکنالوجی اور آرٹ کو ملانے والی ذہین مصنوعات کی پیشکش کرتے ہوئے، ٹیکنوان کے لیے ایک بہتر اور زیادہ سجیلا طرز زندگی بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس کا بہت زیادہ توقعات کا حامل کیمن 19 پرو (5جی)   ایک اعلیٰ کارکردگی والا اسمارٹ فون ہے جو فیشن پرست نوجوان کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں ٹیکنو کی صنعت کی معروف نائٹ پورٹریٹ صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

tec-2

اینڈرائیڈ 12 برائے ٹیکنو کیمن 18 سیریز

اینڈرائیڈ 13 بنیادی اصلاحات کا حامل ہے ، جن میں شامل ہیں:

  • نوٹیکفکیشن کا سخت اجازت نامہ – رازداری اور صارف کا اعتماد اینڈرائیڈ پروڈکٹس کے بنیادی اصول ہیں۔ صارفین کو ان نوٹیکفکیشن (اطلاعات) پر اختیار دینے کے لیے جن کی وہ پیروی کرنا چاہتے ہیں، اینڈرائیڈ 13 نے پوسٹ-نوٹیکفکیشن (POST_NOTIFICATIONS) متعارف کرایا ہے – ایک نئی رن ٹائم اجازت۔ اس کا مطلب ہے کہ ایپس کو نوٹیفکیشن پوسٹ کرنے سے پہلے صارفین سے نوٹیکفکیشن کی اجازت کی درخواست کرنی ہوگی۔
  • کلر ویکٹر فونٹس – اینڈرائیڈ 13 کلر ورژن 1 (خصوصی، تعارفی ویڈیو)  فونٹس کے لیے رینڈرنگ سپورٹ شامل کرتا ہے اور سسٹم ایموجی کو COLRv1 فارمیٹ میں اپ ڈیٹ کرتا ہے۔ COLRv1 ایک نیا، انتہائی کمپیکٹ، فونٹ فارمیٹ ہے جو اسے کسی بھی سائز میں فوری اور چمکدار انداز میں پیش کرتا ہے۔ COLRv1 کو ڈیولپر پریویو 2 سے شروع ہونے والی ایپ کے لیے اختیار کیا جا سکتا ہے۔
  • آسان ٹیکسٹ کنورژن اے پی آئی – اینڈرائیڈ 13 ایپس کو نئے ٹیکسٹ کنورژن اے پی آئی سے ربط کی اجازت دیتا ہے، جو صارفین کے لیے اپنے مطلوبہ مواد کو تیزی سے اور آسانی سے تلاش کرنا آسان بنائے گا۔
  • اپ گریڈ شدہ بلُوٹوتھ ایل ای آڈیو – لو انرجی (ایل ای) آڈیو کے ساتھ، مختلف استعمال کے کیسز کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے سوئچ کرتے ہوئے، صارفین اپنے آڈیو کو دوسروں کے ساتھ شیئر اور براڈکاسٹ کرنے کے قابل ہو جائیں گے، یا معلومات، تفریح اور بہت کچھ دیگر کے لیے عوامی نشریات کو سبسکرائب کر سکیں گے۔

مخصوص ڈاؤن لوڈ کے مزید اقدامات کے لیے براہ مہربانی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
https://spot.tecno.com/global/forum.php?mod=viewthread&tid=170154

میڈیا ئی رابطہ
pr.tecno@tecno-mobile.com